صدر آصف علی زرداری مزید دو دن ہسپتال میں رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
سٹی42: کراچی کے نجی اسپتال سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے متعلق تازہ ترین اطلاع یہ آئی ہے کہ ڈاکتروں نے ان کو مزید دو دن ہسپتال میں رہنے کے لئے کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق انفیکشئیس ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹروں نے صدر زرداری کا مفصل معائنہ کیا اور انہیں مزید دو دن ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ ان کی طبیعت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر مہنگا
صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے، ایک دو روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
ڈاکٹر عاصم نے بتایا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو جو کورونا وائرس لگا، یہ کورونا کا ایک اور ویرینٹ ہے ، یہ ویرینٹ اتنا مہلک نہیں، اس کے اتنے منفی اثرات نہیں ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ صدر آصف علی زرداری پرسوں 9 اپریل تک ہاسپٹل سے گھر منتقل ہو جائیں گے۔
میٹا نے نیا انقلابی اے آئی ماڈل لاما 4 ریلیز کر دیا ہ
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صدر ا صف علی زرداری
پڑھیں:
شہری فیک کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں، پی ٹی اے
فائل فوٹوپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو فیک کوریئر سروسز کے پیغامات سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوریئر سروسز نمائندہ فون کال کرکے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کرتا ہے، ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس سے موصول کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، مستند کوریئر کمپنیاں صارفین سے کسی قسم کے کوڈ سے متعلق معلومات طلب نہیں کرتیں۔