پشاور، فائرنگ سے ایک عالم دین جاں بحق، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پشاور میں فائرنگ کے دو الگ واقعات میں ایک عالم دین جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، واقعے کے خلاف شہریوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا۔
پولیس کے مطابق دونوں واقعات پشاور کے تھانا پشتخرہ کی حدود میں پیش آئے، دورہ روڈ سفید ڈھیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری اعجاز جاں بحق ہوگئے۔ قاری اعجاز سفید ڈھیری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر تھے۔
دوسرا واقعہ نواں کلی میں پیش آیا جہاں قاری شاہد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، قاری شاہد بھی انٹرنیشنل مجلس ختم نبوت کے ضلعی امیر تھے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق قاری اعجاز کی لاش پوسٹ مارٹم اور زخمی قاری شاہد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے دونوں واقعات کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کر کے چیکنگ سخت کردی ہے۔
دوسری جانب فائرنگ کے واقعات کے خلاف شہریوں نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح
یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں پیش رفت کے بعد لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کارروائیاں سامنے آئیں۔ چوہنگ پولیس اور سی سی ڈی کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد سوشل میڈیا پر سرگرم ٹک ٹاکرز میں صلح کی کوششیں تیز ہو گئیں۔
رجب بٹ نے آن لائن میٹنگ کے دوران مبینہ حملہ آور ٹک ٹاکر شانی ٹائیگر سے صلح کر لی۔ یہ صلح معروف شخصیت مسٹر پتلو کی میزبانی میں ہوئی، جس میں شہزاد بھٹی، فرخ کھوکھر، ضمیر چوہدری سمیت دیگر افراد شریک تھے۔
پولیس کے مطابق رجب بٹ کے گھر فائرنگ میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں چوہنگ پولیس نے قبضے میں لے لی ہیں۔ واقعے میں ملوث شوٹرز کی شناخت کاشف چوہان اور فرخ کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران کے مطابق تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس نے کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے ٹک ٹاکرز کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپے مارے، جس کے بعد صلح کی کوششیں شروع ہوئیں۔
TagsShowbiz News Urdu