خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کی سماعت کل تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس پر سماعت کل 9 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت کی۔
آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ حسن شاہ سمیت ملزمان کے وکلاء نے ملزمان کے بیانات پر حتمی دلائل دیئے۔
ڈپٹی پراسکیوٹر عبد الجبار ڈوگر کیس پر بحث مکمل کی انہوں نے عدالت سے آمنہ عروج سمیت ملزمان کو سزا کا حکم دینے کی استدعا کی۔
عدالت نے کل آمنہ عروج کے وکیل سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل 9 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت ملزمان کے وکلاء کی حتمی بحث کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔
گواہان کے مطابق ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکہ سے خلیل الرحمان قمر کو اپنے فلیٹ پر بلایا تھا۔ گواہان کا کہنا تھا کہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا تھا اور ڈرامہ نگار سے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خلیل الرحمان قمر
پڑھیں:
اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
اسلام آباد:اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے کیسز میں اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیسز پر سینیٹر اعظم سواتی پر 2 مقدمات میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہو گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کے روبرو سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر آج دلائل نہیں ہوسکے۔
اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں آج عدالت میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ میں 2003 سے سینیٹ میں ہوں۔ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ہم عدلیہ کو مضبوط کریں۔ مجھے افسوس ہے کہ ہم آپ کے ہاتھ مضبوط نہیں کرسکے۔
عدالت نے اعظم سواتی کے وکلا کو اگلی سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اپنے وکلا مرتضیٰ طوری اور سہیل سواتی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج ہیں۔