اسکرین گریب

تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ہر مقدمے کا سامنا کریں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔

عالیہ حمزہ اور تحریکِ انصاف کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی عمیر نیازی نے عدالتی کارروائی سے متعلق کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ بے شک روانہ کی بنیاد پر ٹرائل کریں لیکن حقوق کا خیال رکھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بہت سے لوگوں پر ایک وقت میں مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔

عمیر نیازی نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف ضمانت کینسل کرنے کا کیس تھا دوسری طرف جے آئی ٹی نے بلایا ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

14نومبر کوحیدر آبا ئی پاس پرتاریخی جلسہ ہوگا‘تحریک تحفظ آئین

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 14 نومبر کو حیدرآباد بائی پاس پر تاریخی جلسہ کیا جائے گا، جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ رہنماؤں نے کہا کہ یہ جلسہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی مینڈیٹ کے احترام کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین سید زین شاہ نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان 2024ء کے عام انتخابات کے بعد اس لیے بنی کہ ملک میں آئین کی بالادستی ختم ہوچکی ہے۔ 2022ء کے بعد ہائبرڈ نظام مسلط کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت بوگس الیکشن کے ذریعے قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک صرف آئین کے تحت ہی چل سکتا ہے، صدر اور وزیراعظم اگر ماورائے آئین اقدامات کریں گے تو ملک کیسے چلے گا۔ سید زین شاہ نے کہا آئین و قانون کی بالادستی کے لیے موجودہ نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔ پورے ملک میں عوامی رابط مہم کریں گے۔ 14 نومبر کو حیدرآباد بائی پاس پر تاریخی جلسہ ہوگا۔ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا پارلیمانی نظام کو تبدیل کر کے اگر صدارتی نظام کو لانے کی کوشش کی گئی گئی تو ہم بھرپور مخالفت کریں گے۔ عام انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا‘ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ چوری شدہ مینڈیٹ سے بننے والی حکومتیں عوام کو قبول نہیں ہیں۔ سید زین شاہ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے پاکستان کے آئین کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس ترمیم کے ذریعے صوبوں کے اختیارات ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے جو پارلیمانی جمہوریت پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبوں کے نام پر کسی قسم کی تبدیلی کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • واہگہ بارڈر خودکش حملے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا پانے والے 3 مجرمان بری
  • کپتان کی مردم شناسی اور زرداری کا جادو!
  • اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما سابق اسپیکر اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر اور محمد زبیر پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • 14نومبر کوحیدر آبا ئی پاس پرتاریخی جلسہ ہوگا‘تحریک تحفظ آئین
  • ٹنڈوجام: ایک ماہ قبل قتل ہونے والے والے امبارام کولہی کے لوحقین اور سماجی رہنما پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں
  • تحریک انصاف نے  27ویں آئینی ترمیم کے خلاف مزاحمت کا فیصلہ کرلیا
  • 27ویں ترمیم کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا، پیپلزپارٹی ٹوپی ڈرامہ کررہی ہے، اسد قیصر
  • انتظامیہ نے حکومت کی ایماء پر کوئٹہ میں جلسے کی اجازت نہیں دی، تحریک تحفظ آئین
  • تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
  • تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ