ایرانی جوہری مسئلے پر تمام فریقین کو روابط مضبوط بنانے چاہیئں، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنا ہی واحد درست راستہ ہے۔
چین امن مذاکرات کے ذریعے ایک ایسا سفارتی حل جلد از جلد طے پانے کو فروغ دیتا رہے گا جس میں تمام فریقوں کے جائز خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ایک ایسے ملک کی حیثیت سے جس نے یکطرفہ طور پر جے سی پی او اے سے دستبرداری اختیار کی اور موجودہ صورتحال پیدا کی، امریکہ کو سیاسی خلوص کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت اور مشاورت میں حصہ لینا ہوگا اور طاقت کی دھمکی دینے اور انتہائی دباؤ ڈالنے کا غلط عمل بند کرنا ہوگا۔
ایرانی جوہری مسئلے پر 7 اور 8 اپریل کو ماسکو میں ایران، روس اور چین کی جانب سے ہونے والی سہ فریقی ماہرین کی سطح کی مشاورت کے حوالے سےلین جیئن کا کہنا تھا کہ چین ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی تصفیے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے روس کی مزید کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام نیز مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت اور تعاون جاری رکھے گا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جوہری مسئلے
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔