پی ٹی آئی ملک میں آج بھی سازشیں کرتی نظر آرہی ہے، طارق فضل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی جیسا بڑا چیلنج درپیش ہے، پی ٹی آئی کو عوام کی فلاح اور ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی نے نفرت، تقسیم اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں آج بھی سازشیں کرتی نظر آرہی ہے۔ اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل کا کہنا تھا کہ بجلی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کی طرف سے مسلسل انتشار کی سیاست کی جارہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی جیسا بڑا چیلنج درپیش ہے، ایک جماعت آج بھی ملک کےخلاف سازشیں کرتی نظرآتی ہے، پی ٹی آئی کو عوام کی فلاح اور ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ طارق فضل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے نفرت، تقسیم اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا، پی ٹی آئی نے ملکی سلامتی پر حملہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چودھری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سٹی 42 : راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔