Express News:
2025-11-05@02:26:56 GMT

کسان کو مزید مایوس نہ کریں

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

گزشتہ ہفتے آبائی گاؤں میں گزرا، ہم دیہاتی اپنے آبائی گھروں کو لوٹنے کے لیے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں اور جیسے ہی موقع ملتا ہے شہر کی ہنگامہ خیز زندگی سے دیہات کی پرسکون اور پر لطف فضاء میں چند روز گزارنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔ روزگار کے سلسلے میں شہروں میں مقیم دیہاتی باشندے اپنے آبائی گھروں کو جانے کے لیے ہمہ وقت بے قرار رہتے ہیں ۔

سال بھر میں انھیںعیدین کے دو ایسے مواقع مل جاتے ہیں جب وہ گاؤں لوٹ جانے کو ترجیح دیتے ہیں اور چھٹیوں کے پر مسرت لمحات اپنے عزیزوں اور دوستوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ میں بھی انھی دیہاتیوں میں شامل ہوں جو ہر وقت گاؤں جانے کے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ عیدین ایک ایسا موقع ہے جب شہر کے شہر خالی ہوجاتے اور شہروں میں روزگار کے لیے مقیم پردیسی اپنے آبائی وطن لوٹ جاتے ہیں۔ میرا بچپن بھی گاؤں میں گزرا ہے تو لامحالہ دیہاتی زندگی کے ساتھ ایک انمٹ انسیت ہے، دوست احباب کا ساتھ ہے جو میری گاؤں آمد کے منتظر رہتے ہیں ۔

آج کی مصروف زندگی میں ہم شہروں میں بسنے والوں کے لیے یہ چندروز غنیمت ہوتے ہیں کہ ہنگاموں سے دورپر فضاء مقام پر صاف ستھری آب و ہوا میں سانس لینے کا موقع مل جاتا ہے ۔ میرے دیہاتی دوستوں کو یہ خوش فہمی لاحق رہتی ہے کہ میں جو کہ لاہور جیسے پررونق اور ادب نواز شہر سے بسلسلہ روزگار اقتدار کے شہر اسلام آباد ہجرت کر چکا ہوں، میرے پاس شائد تازہ ترین سیاسی معلومات ہوں گی، اس لیے وہ بڑے اشتیاق سے سیاسی سوال کرتے ہیں اورمیں ان کے سوالوں کے جواب میںخاموش رہنے کو ترجیح دیتا ہوں کہ ان کے خطرناک سوالوں کے جواب اول تو میرے پاس ہوتے نہیں اور اگر کسی سوال کا جواب معلوم بھی ہوتو مایوسی پھیلانے سے گریز کرنا ہی بہتر ہوتا ہے ۔

اس مرتبہ عید الفطر اور بعد کے چند ایام میں وادی سون میں موسم ہمیشہ کی طرح تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اپنے جوبن پر تھا۔ ہوا میں خنکی موجود تھی، دن بھر کی تمازت کے بعد سورج جیسے ہی ڈھلنا شروع ہوتاہے ، ہوا میں موجود خنکی اپنا اثر دکھانا شروع کر دیتی اور سرشام ہی موسم ٹھنڈا ہوجاتا ہے۔ اپریل کے مہینے میں بلا مبالغہ رات کو تھوڑی دیر تک ہیٹر چلانا پڑتا اور پھر رضائی میں لپٹ کر جسم کو حرارت میسر آتی ہے تو جسم میٹھی نیند کی آغوش میں پہنچ جاتا ۔موسم کی نامہربانی اپنی جگہ لیکن جو ایک ہفتہ گاؤں میں گزرا نہایت تکلیف دہ گزرا ، اس تکلیف کی بنیادی وجہ کسانوں کے نامسائد حالات ہیں جن سے وہ مسلسل دوچار ہیں اور ان کی چارہ گری کو کوئی تیار نظر نہیں آتا۔

حکومت کی جانب سے جو چند ایک اقدامات کیے جارہے ہیں، وہ حقیقت میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں کیونکہ پنجاب کے شہر اقتدار لاہور کے عالی شان دفتروں میں بیٹھے بابوؤں کا کاشت کاری سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے اور جو چند ایک حقیقت حال سے آگاہ ہوں گے، میرے خیال میں وہ بھی ہاں میں ہاں ملانے کو ہی ترجیح دیتے ہوں گے کہ حکم حاکم مرگ مفاجات والا معاملہ بن چکا ہے۔ جو بھی کسان ملا وہ شکوہ کناں تھا کہ منڈی میں آڑھتی کے پاس اس کی فصل کے دام ہی نہیں ہیں اور منڈی تک فصل پہنچانے پر جو خرچ آتا ہے وہ بھی فصل کی فروخت سے پورا نہیں ہورہا ہے، اس کا آسان حل کسانوں کے پاس ایک ہی بچا ہے اور انھوں نے اپنی فصل جانوروں کو بطور چارہ ڈالنا شروع کر دی ہے۔

کسانوں کی بے بسی کا یہ عالم وہی محسوس کر سکتے ہیں جنھوں نے یہ دکھ خود سہا ہو یا ان کا کاشت کاری سے قریب دور کا واسطہ ہو۔ فصل کی کاشت سے لے کر برداشت تک کا عمل جن مراحل سے گزرتا ہے، وہ تمام مراحل کسانوں کی پہنچ سے دور ہوتے جارہے ہیں، مہنگا ڈیزل، مہنگے اور ناقص بیج، مہنگی ادویات، کھاد کی ہوشرباء قیمتیں، بجلی کے بلوں کے جھٹکے اور آخر میں منڈی میں آڑھتی کے ہاتھوں بلیک میلنگ یہ وہ عوامل ہیں جو کسان کی بدحالی کا باعث بن چکے ہیں۔

حکومتوں کی کاریگری اس حد تک محدود رہ گئی ہے کہ وہ پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے کسانوں کو فصلوں کی کاشت کے لیے قرض فراہم کرتی ہے اور پھر بمعہ سود وصول کرتی ہے۔ پنجاب جو ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاںلاکھوں کی تعداد میں کسان کاشت کاری کر رہے ہیں، ان میں سے صرف ایک ہزار کسانوںکو قرعہ اندازی کے ذریعے رعائتی قیمتوں پر ٹریکٹر کی فراہمی کو بڑا کارنامہ قرار دیا جارہا ہے حالانکہ انھی کسانوں سے گزشتہ برس حکومت نے گندم خریدنے سے انکار کر دیا تھاجس نے کسان کو معاشی بدحالی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور آج کی خبر یہ ہے کہ حکومت گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں ٹریکٹر تقسیم کر رہی ہے ۔

حکومت کے اس عمل سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ حکمران اپنی ہی پالیسیوں کی نفی کر رہے ہیں، پہلے گندم خریداری سے انکار اور اب گندم اگانے کی ترغیب دی جارہی ہے لیکن گندم کی خرید و فروخت کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے ۔ نہ جانے ’’ کسان مافیا‘‘ حکمرانوں کی کس بات پر اعتبار کرے اور گندم اگائی مہم کے لیے حکمرانوں کی جانب سے کی جانے والی دعاؤں کو کس ضمن میں شمار کرے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ سرکاری اسکیمیں بنانے والے بابو کسانوں کے لیے کوئی ایسی قابل عمل اسکیم متعارف کرائیں جس سے تمام کسان مستفید ہوں ، ڈیزل، ادویات، بیج اور کھاد کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول کو موثر کیا جائے ۔ زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی کے نرخ آج سے چند برس قبل کی قیمت پانچ روپے فی یونٹ مقرر کیے جائیں اگر اس میں اضافہ بھی مقصود ہے تو اس کی قیمت کو دگنا کر دیا جائے لیکن کسانوں کو عام صارفین کے لیے مقرر کردہ فی یونٹ قیمتوں کے ساتھ ملانا زیادتی ہے اور یہ زیادتی قوم کے ساتھ کی جارہی ہے۔

بہر حال حقیقت بیان کردی ہے، پنجاب کا کسان ہماری محترمہ وزیر اعلیٰ کی توجہ چاہتے ہیں اور وہ حکومت کی کسی ایسی پالیسی کے منتظر ہیں جس میںان کے مسائل کا حقیقی حل موجود ہو۔ کسان نامساعد موسم کو اﷲ کی رضا سمجھ کر قبول کر لیتا ہے لیکن شاید حکمران ایسا نہیں سوچتے ۔شہروں میں رہنے والے کیا جانیں، ہمارے کسان کتنے بڑے توکل اور پختہ ایمان والے لوگ ہوتے ہیں جو اپنا سب کچھ مٹی میں ملا کر اﷲ کی رحمت کے منتظر رہتے ہیں اور اﷲ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہوتے البتہ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ان کی مایوسی کا سبب بن رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رہتے ہیں ہیں اور کے ساتھ ہے اور کے لیے

پڑھیں:

ٹی ایل پی کے مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے علیحدگی کا اعلان

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے وابستہ مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے سابق امیدوار بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ اور دیگر رہنماؤں نے کہاکہ وہ پارٹی سے اپنا تعلق ختم کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں پر حملہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں، غیر معمولی حالات میں احتجاجی ریلی نکالنا ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام تھا۔

میرا تحریک لبیک سے نہ پہلے تعلق تھا، نہ اب ہے، صرف الیکشن لڑا تھا، ٹکٹ ہولڈر ٹی ایل پی pic.twitter.com/RG2bzwOfaU

— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) November 4, 2025

انہوں نے کہاکہ اگر ریاست ہی کمزور ہو جائے تو سیاست کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہتی، کیونکہ ریاست کے خلاف کھڑے ہو کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ مسلح گروہوں نے اسکول وینز چھیننے اور عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسے افسوسناک واقعات کیے۔

بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ریاستِ پاکستان پر حملہ کر کے کوئی سیاسی جماعت اپنی بقا برقرار نہیں رکھ سکتی، ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر طرح کے پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک لبیک پاکستان نے ملک میں پرتشدد احتجاج کیا تھا، جس کی پاداش میں پارٹی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

اس سے قبل جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے متعدد سابق ٹکٹ ہولڈرز جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی جماعت سے علیحدگی سابق ٹکٹ ہولڈرز وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ٹی ایل پی کے مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے علیحدگی کا اعلان
  • ’سب جھوٹ تھا اور ہمیں دھوکا دیا گیا‘، مادھوری ڈکشت کے شو نے لوگوں کو مایوس کیوں کردیا؟
  •  بینظیر ہاری کارڈشتکاروں کیلیے نیا دور ثابت ہوگا‘شرجیل
  • بینظیر ہاری کارڈ صوبے کے کاشتکاروں کیلئے نیا دور ثابت ہوگا، شرجیل میمن
  • ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • حیدرآباد: ایک مزدور کسان کھیتوں میں کیڑے مار دوا کاچھڑکائو کرتے ہوئے
  • مودی کی ناکام زرعی پالیسیاں
  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال