نہتے فلسطینیوں پر بارود کی برسات پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مسلم موومنٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسرائیل اعلانیہ فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، مسلم امہ متحد ہوکر آگے بڑھے، اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا کہ معصوم بچوں کو وحشیانہ بمباری سے اڑایا جارہا ہے، اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار فلسطینیوں پر جاری مظالم پر آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی کی زیرصدارت ضلع کچہری ملتان میں ایڈووکیٹ سید اطہر شاہ بخاری کے چیمبر میں سیمینار بعنوان غزہ ڈوب رہا ہے، امت مسلمہ سو رہی ہے کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اکمل مدنی کہا کہ غزہ کا نام لینے بھی جرم بن کر رہ گیا ہے، مسلم حکمرانوں کی بے حسی اس سے بڑھ اور کیا ہوگی وہ اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم اور معصوم بچوں کا وحشیانہ بمباری سے اڑانے پر بھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، تاریخ بڑے بڑے ظالم اور فرعونوں سے بھری پڑی ہے لیکن سب مٹ گئے، فنا ہو گئے ظلم جب حد سے بڑھ جائے تو مٹ جاتا ہے، بڑھتا ہوا اسرائیلی ظلم و ستم واضح کر رہا ہے کہ اسرائیل مٹنے جا رہا ہے تاہم مسلم ممالک کے حکمرانوں ہوش کے ناخن لو کل قیامت کے روز معصوم فلسطینی بچوں کے سوالوں کا کیا جواب دیں گے۔
 
 انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، غیرانسانی سلوک پر عالمی دنیا کی خاموشی شرمناک ہے، امت مسلمہ کو اسلام دشمن قوتوں کیخلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، اگر مسلمان اسی طرح آپس کے اختلافات میں الجھے رہے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہ پائے گا۔ ایڈووکیٹ اللہ ڈتہ کاشف بوسن، ایڈووکیٹ سید اطہر شاہ بخاری، ایڈووکیٹ وسیم ممتاز، علامہ ایوب مغل، عظیم الحق پیرزادہ، حافظ عبدالرف قریشی اور سید مظہر غوث گیلانی نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار فلسطینیوں پر جاری مظالم پر آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں، نہتے فلسطینیوں پر جاری بارود کی برسات پر مہذب دنیا کی چشم پوشی شرمناک ہے، اسرائیل اعلانیہ فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا بدترین دشمن، یہود و ہنود سے کسی بھی خیر کی توقع رکھنا فضول ہوگی، دو ریاستی حل کا نعرہ فلسطینی شہدا  کے خو ن سے غداری ہے، غزہ سے بیدخلی فلسطینی قوم کا تشخص ختم کرنے کا منصوبہ، فلسطین کی تقسیم کا امریکی مکروہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینیوں پر جاری
پڑھیں:
اسرائیل جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرے،غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کو دیا جائے: استنبول اجلاس کا اعلامیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول: سعودی عرب، ترکیہ، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن، پاکستان اور انڈونیشیا نے کہا ہے کہ غزہ کا نظم و نسق فلسطینیوں کے ہاتھ میں دیا جائے۔
غزہ کی صورتحال پر استنبول میں ترکیے، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن، پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر جنگ بندی کی مکمل پاسداری کرے، انسانی امداد کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں۔
اجلاس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کم از کم 600 امدادی ٹرک اور 50 ایندھن بردار گاڑیاں غزہ میں بلا تعطل داخل کی جائیں۔ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور قومی نمائندگی کو تسلیم کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، غزہ کا سیاسی اور انتظامی نظام بیرونی قوت کے بجائے مقامی فلسطینی اتھارٹی کے پاس ہونا چاہیے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ غزہ میں ایک غیر جانبدار فورس تشکیل دی جائے جو امن کی نگرانی کرے اور انسانی امداد کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کے بعد بھی حملے جاری ہیں، جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 250 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ آج استنبول میں غزہ کی تعمیرنو کے منصوبے پر مشاورت کے لیے ترکیے، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، اردن، پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔