پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر شدید مندی کا رجحان
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کے وقفے سے آج پھر شدید مندی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1164.92 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 114367.51 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں گراوٹ کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 2179.
واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی کے بعد منگل کو مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس میں 622 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد آج مارکیٹ میں ایک بار پھر مندی دیکھی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوائنٹس کی
پڑھیں:
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 169 ارب روپے کی خریداریاں اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 31.6 فیصد زیادہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اگست میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 128 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 163 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو اگست میں بڑھ کر 169 ارب ہو گئیں۔