امریکہ میں معیشت کساد کا شکار اور 20 لاکھ ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں، سابق امریکی وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
امریکہ میں معیشت کساد کا شکار اور 20 لاکھ ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں، سابق امریکی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز
نیویارک:ہارورڈ یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر اور سابق امریکی وزیر خزانہ لارنس سمرز نے بلومبرگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نافذ کیے جانے والے محصولات کی وجہ سے امریکہ اس وقت کساد کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے تقریباً 20 لاکھ امریکی اپنی ملازمتوں سے محروم ہو سکتے ہیں اور ہر خاندان کو کم از کم 5 ہزار ڈالر کی آمدنی کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
7 اپریل کو فارچیون میگزین کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دو ذرائع کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ امریکی کمپنیوں کی سب سے بڑی لابنگ فورس حکومت کو نئے محصولات کے نفاذ سے روکنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کرنے پر غور کر رہی ہے ۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے،معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کے حوالے سے اپنے انٹرویو میں اہم بیان دے دیا۔
عالمی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا جائے گا۔ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ اسی طرح غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو بھی تیار ہیں۔ پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ ترقی کے سفر میں سرمایے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے۔ پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔