علامہ مبشر حسن کی کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر پر قاتلانہ حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات نے کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سول سوسائٹی عامر نواز وڑائچ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی آواز میں آواز ملائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی یہ بزدلانہ کارروائیاں حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں، ہم یہ بات واضح کرتے ہیں کہ ایسی سازشوں سے حق گوئی کا سفر نہیں رکے گا، پورے پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سول سوسائٹی عامر نواز وڑائچ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی آواز میں آواز ملائیں گے۔ علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ انشاءاللہ فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہی ہوگی، اور ہم ایسے عناصر کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جو ملک کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔