تاج حیدر کا انتقال، صدر پاکستان آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ایک بیان میں پی پی رہنماؤں نے کہا کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا، تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر اور تخلیقی ذہن کے مالک تھے، تاج حیدر کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لیے ایک مشعل راہ ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، وہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدر کے انتقال سے پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی اور ادبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر اور تخلیقی ذہن کے مالک تھے، تاج حیدر کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لیے ایک مشعل راہ ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی تاج حیدر کی کے لیے
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔