سندھ کے تحفظات جائز ہیں سکھر موٹروے جلد تعمیر کرینگے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
حیدرآباد سکھر موٹروے پر سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا اور یقین دلایا ہے کہ اس کی تعمیر جلد ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تحریر کردہ اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ذاتی توجہ ہے اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، حیدرآباد اور سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منصوبے کو پبلک پرائیوٹ موڈ پر بنانا چاہا لیکن کامیاب نہ ہوسکے، سندھ کے تحفظات جائز ہیں، موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے‘وزیراعلیٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-19
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج 15 ستمبر دنیا بھر میں یومِ جمہوریت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت عوام کی آواز ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد ہمیشہ عوامی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے رہی ہے۔ جمہوری اداروں کی مضبوطی ملک کے استحکام کی ضمانت ہے اور پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی پیپلز پارٹی کی تاریخی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقِ حکمرانی کو یقینی بنانا ہی حقیقی جمہوریت ہے اور سندھ حکومت جمہوری روایات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ شفافیت، انصاف اور عوامی خدمت ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو حقِ رائے دہی اور جمہوری شعور دیا اور پاکستان کو متفقہ آئین 1973 کا تحفہ دیا۔