نور زمان پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے سیکنڈ سیڈ 2 نور زمان پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
ڈی اے کریک کلب میں جاری 60 ہزار ڈالرز انعامی رقم کی حامل اس چیمپیئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائیشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دے دی۔
نور زمان نے پہلے دونوں گیمز میں بالترتیب 6-11 اور 2-11 سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے گیم میں نور زمان کو 4-6 کی برتری حاصل تھی کہ ان کے حریف امیش نیرج چندرن نے ریٹائرڈ ہرٹ (زخمی ہونے کی بنیاد پر دستبرداری) کا اعلان کر دیا۔
اس طرح نور زمان نے جمعرات کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنوبی افریقا کے نوجوان بیٹر نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
جنوبی افریقا کے نوجوان بیٹر جورچ وین شالک وک نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
18 سالہ اوپننگ بیٹر نے یہ کارنامہ ہرارے میں جاری سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں زمبابوے انڈر 19 کے خلاف انجام دیا، جہاں انہوں نے محض 153 گیندوں پر 215 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اس طوفانی اننگز میں 19 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
یہ اس فارمیٹ میں کسی بھی بیٹر کی پہلی ڈبل سنچری ہے، جب کہ اس سے قبل سب سے بڑا انفرادی اسکور 191 رنز تھا، جو سری لنکا کے ہسیتھا بویاگوڈا نے 2018 میں بنایا تھا۔
جورچ وین کی تاریخی اننگز کی بدولت جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ اوورز میں 385 رنز بنا کر زمبابوے کو بڑا ہدف دیا، جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم صرف 107 رنز پر 25 ویں اوور میں آل آؤٹ ہو گئی۔
یوں جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے یہ میچ 278 رنز کے بھاری مارجن سے جیت کر نہ صرف سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ جورچ وین کی اننگز کرکٹ کی یوتھ سطح پر ایک یادگار لمحے کے طور پر تاریخ کا حصہ بن گئی۔