الیکشن کمیشن میں نئے تعینات الیکشن افسران کی ٹریننگ کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) الیکشن کمیشن نے 23 نئے تعینات الیکشن افسران کے لیے 13 ہفتوں پر مشتمل سروس ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن اکیڈمی میں 9 اپریل سے شروع ہونے والے تربیتی پروگرام کا اختتام 4 جولائی 2025ء کو ہو گا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تربیتی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں معزز ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے اپنے افتتاحی کلمات میں نئے افسران کو الیکشن کمیشن میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ ان کا انتخاب خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوا ہے اور اس پر ان کو فخر ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد ایک مشکل اور پیچیدہ عمل ہے۔ جس کے موثر انعقاد کیلئے آئین، قانون رولز اور کوڈ آف کنڈکٹ کی جانکاری اور عملی تجربہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام میں آپ کو انتخابی قوانین، حلقہ بندیوں، ووٹر رجسٹریشن، پولنگ کے طریقہ کار و دیگر دفتری امور کی انجام دہی سے متعلق تربیت دی جائے گی اور جہاں تک ممکن ہو گا عملی تجربات و مظاہرہ جات بھی کروائے جائیں گے۔ مزید یہ کہ تربیت کے دوران افسران کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ دوران سروس اور عملی زندگی میں ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکیں۔ اپنے اختتامی کلمات میں چیف الیکشن کمشنر نے نئے افسران کو قوم کی خدمت، آئین وقانون کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تلقین کی اور ٹریننگ پر توجہ مذکور کرنے پر بھی زور دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکشن کمیشن
پڑھیں:
کے پی سینیٹ انتخابات میں عملے کے نشان لگا بیلٹ پیپر دینے کی خبروں میں حقیقت نہیں: الیکشن کمیشن
—فائل فوٹوخیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کے پہلے سے نشان لگے بیلٹ پیپر ارکانِ اسمبلی کو دینے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ارکان کو قانون کے مطابق بیلٹ پیپر مہیا کیے جاتے رہے، اراکین نے پولنگ بوتھ میں اپنی مرضی کے مطابق نشان لگا کر بیلٹ پیپر بکس میں ڈالے۔
پشاور خیبر پختونخوا میں پیر کو ہونے والے سینیٹ...
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ بکس سب کے سامنے پڑا رہا، پولنگ کے دوران امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات آئین و قانون کے مطابق غیر جانبدارانہ انداز میں کرائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا کو پولنگ کے عمل کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا رہا تھا۔