پاکستان اسٹاک ایکسچینج: بحالی کا سفر جاری، 100 انڈیکس میں 3,000 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ٹرمپ ٹیرف سے متاثرہ عالمی اسٹاک مارکیٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی مثبت رجحان کی جانب لوٹ آئی ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں تقریباً 3,000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کی صبح 10 بجے کے لگ بھگ بینچ مارک 100 انڈیکس 116,507.
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی
آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں ہر سطح پر خریداری دیکھی گئی۔ انڈیکس ہیوی اسٹاکس بشمول اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی او ایل سبز رنگ میں ٹریڈ ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایس ای مثبت رجحانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایس ای پاکستان اسٹاک
پڑھیں:
بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
لاہور ( نیوزڈیسک) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہونے لگی۔
صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 346 تک پہنچ گیا، گلبرگ 595، سول سیکرٹریٹ 557، اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 547 ریکارڈ کیا گیا ہے، سموگ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد میں 377 ، گوجرانوالہ 379 اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 276 کو چھو گیا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔