الزام لگایا گیا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں ہم نے بچھائیں: شیخ وقاص
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں ہم نے بچھائیں۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ناکام ہو کر ہم پر بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام لگاتے ہیں، بلاول بھٹو سے پوچھتا ہوں کہ آئی ایم ایف کی کون سی ڈیل ختم کی؟
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ خسارہ بڑھ گیا ہے، کے پی میں الیکشن نہ کرائے جائیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی نائب وزیرِ اعظم کے عہدے پر تقرری کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو گا، یہ واحد وزیرِ اعظم ہیں جنہوں نے 3 سال میں 4 معاہدے کیے ہیں۔
اس موقع پر مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم شرحِ نمو ہے، معیشت بحال کرنے والے بتائیں کہ شرح نمو اتنی نچلی سطح پر کیسے آ گئی۔
مزمل اسلم نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں 6 فیصد سے زیادہ شرح نمو تھی، 3 سال میں آئی ایم ایف سے 4 پروگرام لیے گئے، ہر سال صنعت کی منفی گروتھ رہی، اس کی وجہ سے مہنگائی بڑھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی پر آپ نے کیسے کنٹرول کیا ہے؟ 1 کروڑ سے زیادہ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، بے روزگاری کے باعث 2022ء میں 8 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر گئے، 2023ء میں 8 لاکھ اور 2024ء میں 9 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ
پڑھیں:
متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور انکے شوہر کو طلب کرلیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں دونوں کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کیس کا ٹرائل کریں گے۔
عدالت کی جانب سے اگلی سماعت میں ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گیں، ٹرائل کورٹ میں اگلی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔
اس سے پہلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں ان کے خلاف درج مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم کی تھی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی آئی اے) کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔
عدالت نے این سی آئی اے کو نوٹس بھی جاری کیے تھے تاکہ وہ اپنا جواب جمع کرائے اور سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی تھی۔
واضح رہے کہ ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
این سی آئی اے کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں لاپتا افراد کے معاملات کی ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر ڈالی۔
یہ مقدمہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 کے تحت درج کیا گیا۔