’ڈھائی لاکھ روپے چرا رہا ہوں جلد واپس کردوں گا‘ چور معافی نامہ چھوڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں چور دکان سے ڈھائی لاکھ روپے چرانے کے بعد معافی نامہ چھوڑ کر چلا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں چور مبینہ طور پر دکان سے 2.46 لاکھ روپے چرانے کے بعد معافی نامہ بھی چھوڑ کر چلا گیا۔
کھرگون کے جمیندر محلہ جوجر بوہرا کے دکان کے مالک نے اگلے دن اپنی دکان کھولنے کے بعد خط دیکھا۔
جب اس نے خط تلاش کرنے کے ساتھ رقم دیکھی تو غائب تھی، بوہرہ کی دکان پر اس سے قبل عید پر بھی ڈکیتی ہوئی جہاں چور مبینہ طور پر 85 ہزار روپے چرا کر لے گئے تاہم جس چیز نے اس ڈکیتی کو منفرد بنادیا وہ معافی نامہ تھا۔
چور نے معافی نامہ میں لکھا کہ ’مالی مشکلات‘ کی وجہ سے وہ چوری کرنے پر مجبور تھا، اس نے یقین دہائی کروائی کہ وہ چھ ماہ کے اندر اندر چوری کی رقم واپس کردے گا۔
اس نے مزید لکھا کہ قرض دہندگان کی جانب سے واجب الادا رقم ادا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا اسی لیے چوری کا سہارا لیا۔
خط میں مزید لکھا تھا کہ وہ دکاندار کو اچھی طرح جانتا ہے بعد میں جو بھی سزا ہوگی قبول کرے گا جبکہ 37 ہزار روپے چھوڑ دیے ہیں جو تھیلے میں رکھے ہوئے تھے۔
اس نے یہ بھی لکھا کہ رات کو آپ کی دکان کی پچھلی شٹل سے آکر پیسے لے رہا ہوں میں صرف اتنے پیسے لے رہا ہوں جتنا قرض ادا کرنا ہے باقی سامان کے ساتھ کچھ نہیں کروں گا اور آپ کے پیسے چھ ماہ میں واپس کردوں گا۔
چور نے یہ بھی کہا کہ جب تک کے لیے میں آپ سے اور بیٹے سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:لاہور میں شدید گرمی ، ویسٹ انڈیز کی کپتان کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جانا پڑا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: معافی نامہ
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری
وزیر اعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹوپی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان روپوش ہوچکے ہیں، علی امین گنڈا پور، حماد اظہر اور دیگر ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوئے ہیں، پولیس کی ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مناسب ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تحریری حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ مستی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔