عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کر رہے ہیں، رہنما ن لیگ سینیٹر ناصر بٹ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز

پشاور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینٹر ناصر بٹ نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہے اور ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے، اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں، ان کے اردگرد جو افراد ہیں، ان پر بانی چیئرمین کو اعتبار نہیں ہے، اسی لیے اعظم سواتی نے ذمہ داری اٹھائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے خود بتائیں ڈیل اور مفاہمت میں کیا فرق ہے۔بعد ازاں سینیٹر ناصر محمود بٹ کی قیادت میں سینیٹرز کے وفد نے آج گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاس پشاور میں ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر اسلم ابڑو ، سینیٹر حسنہ بانو ، سینیٹر خالدہ عتیب شامل تھے، ملاقات کے دوران ہاسنگ سے متعلقہ امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صوبے میں ہاسنگ کے شعبے کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری رہائش کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اس موقع پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پشاور میں وفاقی محکمہ جات سے متعلق پردیسی ملازمین کو شدید مشکلات درپیش ہیں، ان کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا جائے اور ہاسنگ سبسڈی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہاسنگ کے منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے اور وفاق کی جانب سے سہولیات میں اضافہ کیا جائے تاکہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی رہائشی منصوبے مثر انداز میں مکمل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی اداروں کے مابین قریبی تعاون ہی ہاسنگ کے شعبے میں پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ ہاسنگ کی سہولیات صرف شہروں تک محدود نہ رکھی جائیں بلکہ دیہی اور کم ترقی یافتہ علاقوں کو بھی اس دائرہ کار میں شامل کیا جائے۔سینیٹر ناصر محمود بٹ نے کہا کہ قائمہ کمیٹی ہاسنگ کے مسائل کے حل اور پالیسی سازی کے عمل کو مثر بنانے کے لیے ملک بھر میں سرگرم ہے۔انہوں نے گورنر کو کمیٹی کی حالیہ کارکردگی اور آئندہ کے اہداف سے بھی آگاہ کیا، وفد کے ارکان کو گورنر ہاس کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سینیٹر ناصر

پڑھیں:

پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

—فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے،  بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دوران انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے دورے پر امریکا میں ہیں، انہوں نے یو این سیکریٹری جنرل اور صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے یو این سلامتی کونسل میں غزہ اور فلسطین کے معاملے پر بات کی، انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کھلی بحث میں بھی شرکت کی، اسحاق ڈار سے کل امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔

ترجمان دفترخارجہ کا افغان وزیر دفاع کے بھارت کے مبینہ خفیہ دورے پر تبصرے سے گریز

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کے دوسرے ممالک سے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتے، ہر ریاست کو خود مختار حیثیت میں اپنی خارجہ پالیسی بنانے کا حق حاصل ہے،

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے معاملات پر پاکستان نے عالمی فورمز پر آواز بلند کی، پاکستان کی صدارت میں سلامتی کونسل نے قرارداد 2788 متفقہ طور پر منظور کی، قرارداد میں تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اقدامات پر زور دیا گیا۔ وزیر خارجہ نے فلسطینی علاقوں میں اسپتالوں اور اسکولوں پر حملوں کی مذمت کی، پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی، امدادی رسائی اور 2 ریاستی حل پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطین میں انسانی بحران پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، صرف ایک خودمختار فلسطینی ریاست ہی مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان پُرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، پاکستان کا مؤقف امن، قانون اور اصولوں پر مبنی ہے۔ سفارتکاری کسی پر احسان نہیں بلکہ دوطرفہ مفاد کا ذریعہ ہے، امریکا کے حالیہ کشیدگی کم کرانے کے کردار کو سراہتے ہیں، علاقائی استحکام اور عالمی امن سفارتکاری سے ہی ممکن ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے او آئی سی اور اقوام متحدہ میں تعاون پر بریفنگ کی صدارت کی، پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے ریل منصوبے پر سہ فریقی اجلاس کیا، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سیاسی مذاکرات برسلز میں ہوئے،ترجمان دفتر خارجہ

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے، پی ٹی آئی سینیٹر مرزا آفریدی
  • پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
  • عمران خان مجبوری میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے، ان کا کوئی اصولی موقف نہیں: اقرارالحسن
  • ناصر چنیوٹی کی بھارتی عوام سے دلجیت دوسانجھ کے خلاف نفرت بند کرنے کی اپیل
  • سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس
  • وی ایکسکلیوسیو: علی امین گنڈاپور کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کا پیغام اور ڈیل کی آفر آتی ہے، لطیف کھوسہ
  • پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب جو بھی ہوگا بانی ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر
  • ارشد شریف کی شہادت سے قبل کون جانتا تھا کہ ان کو شہید کر دیا جائے گا؟ تانے بانے عمران خان سے ملتے ہیں: نجم ولی کا دعویٰ 
  • مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب وہی ہوگا جو عمران خان ہدایات دیں گے: بیرسٹر گوہر