گرمی قہر ڈھانے لگی، مختلف علاقوں میں پارہ بڑھنے لگا، آج ہیٹ ویو کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پی ڈی ایم اے نے آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا، دادو اور شہید بینظیر آباد میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، 44 روہڑی، سبی اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں پارہ 41، تربت اور نوکنڈی میں 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔ کراچی 37، اسلام آباد اور پشاور میں 36 ڈگری رہا، کوئٹہ 31، مظفر آباد 29 اور گلگت بلتستان میں 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گرمی کا زور، ملک کے مختلف علاقوں میں پارہ بڑھنے لگا۔ دادو اور شہید بینظیر آباد میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، 44 روہڑی، سبی اور بہاولپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں پارہ 41، تربت اور نوکنڈی میں 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔ کراچی 37، اسلام آباد اور پشاور میں 36 ڈگری رہا، کوئٹہ 31، مظفر آباد 29 اور گلگت بلتستان میں 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پی ڈی ایم اے نے آج سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا، ٹانک شہر میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان بڑھ گیا۔ کرک شہر اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، موسم خوشگوار ہوگیا، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، پنجاب، اسلام آباد اور بلوچستان کے چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریکارڈ کیا گیا میں پارہ
پڑھیں:
کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، کیا درجہ حرارت بڑھے گا؟
کراچی:شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی آگئی جبکہ بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مرطوب موسم کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔