لاہور (خصوصی نامہ نگار+ کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین سے گجرات آئے علماء کرام کے وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی جس میں محکمہ اوقاف کے امور اور علماء کرام کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ محکمہ اوقاف کے علماء کرام نے ڈسپیرٹی الاؤنس کا مطالبہ کیا۔ صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین نے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مساجد اور مزارات کی تزئین آرائش کی جارہی ہے۔ محکمہ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کراکے ان زمینوں پر صحت اور تعلیم کے ادارے بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ  اوقاف کی کمپیوٹرائزیشن کی جا رہی ہے اور قرآن بورڈ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے امن ناگزیر ہے، اس لئے علماء کرام قیام امن اور معاشرے میں اخوت اور رواداری کے جزبات کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں تیونس کے اعزازی قونصل جنرل ایم حمید کی  پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان بالخصوص پنجاب اور تیونس کے مابین تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بن رہا ہے، گارمنٹ سٹی میں ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار نئی انڈسٹری لگائیں گے۔ چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پاکستان اور تیونس کے مابین تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تیونس کے ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر میں جوائنٹ وینچر کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چوہدری شافع حسین محکمہ اوقاف علماء کرام تیونس کے

پڑھیں:

مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 

مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر حسین تقوی جو ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں اُنہوں نے مشہد مقدس میں واقع دفتر مجلس وحدت مسلمین کا اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اُنہیں خوش آمدید کہا۔ مہمان وفد میں دفتر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مسئول حجة الاسلام مولانا سید نجم الحسن جعفری، سینئر راہنما حجة الاسلام مولانا ڈاکٹر عقیل حیدر زیدی اور سابقہ مسوول حجة الاسلام مولانا سید موسی رضا نقوی بھی شامل تھے۔ پاکستان کی دونوں شیعہ ملی تنظیموں کے اہنماوں کے درمیان نہایت محبت آمیز صمیمی نشست میں  مشترکات پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ مولانا ناظر عباس تقوی نے قائد ملت جعفریہ آیت اللہ السید ساجد علی نقوی اور ناصر ملت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کروائی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چودھری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • علماء کرام کیلئے حکومت کا وظیفہ مسترد،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے، مولانا فضل الرحمان کی دھمکی
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ