ویر پہاڑیا اور فرح خان کا زبردست ڈانس، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
ویر پہاڑیا اور فرح خان کا زبردست ڈانس سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گیا۔
بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار ویر پہاڑیا نے اپنی ڈیبیو فلم اسکائی فورس میں شاندار کارکردگی سے فلمی شائقین کو حیران کر دیا، فلم اگرچہ باکس آفس پر کوئی بڑا کارنامہ انجام نہ دے سکی، لیکن ویر کا کردار اور خاص طور پر اُن کے گانے رنگ میں کیے گئے ون لیگ ڈانس مووز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
اب اسی رجحان میں شامل ہو گئی ہیں بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان، جنہوں نے انسٹاگرام پر ایک زبردست ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں وہ چند لڑکیوں کے ہمراہ رنگ گانے پر رقص کرتی نظر آتی ہیں اور حیرت انگیز طور پر وہ ویر کے مشہور ون لیگ اسٹیپ کو بھی مکمل اعتماد سے ادا کرتی ہیں۔
لیکن سب سے خاص لمحہ وہ تھا جب ویر پہاڑیا خود فرح خان کے ساتھ آ گئے اور دونوں نے مل کر زبردست ڈانس کیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں فرح خان نے لکھا کہ میں تب سے یہ اسٹیپ کرنا چاہتی تھی جب سے ویر پہاڑیا کو یہ کرتے دیکھا تھا، اگر کسی چیز کو دل سے چاہو تو۔۔۔ (ویسے یاد رہے کہ اب میں 60 برس کی ہوں!)
فرح کے اس تبصرے پر کئی شوبز شخصیات نے دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے اپنے ہی وکٹ کیپر عثمان خان کو جذبات میں منہ پر ہاتھ دے مارا۔
گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 228 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بناسکی اور یوں سلطانز نے 33 رنز سے ٹورنامنٹ میں اپنی فتح پائی۔
میچ کے دوران میں ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کے بعد جذباتی سیلیبریشن کرتے ہوئے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا، جس کے بعد وہ زمین پر گر گئے۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
عبید شاہ نے 14.5 ویں اوور میں کامران غلام کی وکٹ لی تھی جس کے بعد وہ جذباتی ہوگئے اور جشن مناتے ہوئے ہاتھ عثمان خان کے منہ پر مار دیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ ڈرائیر، ٹریمر کے بعد 24 قیراط گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ایک کرکٹ تماشائی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "اس سے پہلے میں کبھی اتنا مسکرایا نہیں ہوں گا"۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ "مجھے لگتا ہے وکٹ صرف بہانا تھا اصل ہدف عثمان کو مارنا تھا"۔