ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
سٹی 42 : ریلوے انتظامیہ نے مختلف ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔ 15 اپریل سے کراچی سے لاہور شاہ حسین ایکسپریس رات 9 بجے کینٹ اسٹیشن روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس اگلے روز سہ پہر 3بجکر 35منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اس کے علاوہ لاہور سے چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس رات9بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
شاہ حسین ایکسپریس کے اوقات میں تبدیلی پر عمل 15 اپریل سے ہوگا ۔
بولان میل اور مہران ایکسپریس کے شیڈول میں بھی تبدیلی
پاکستان ریلوے نے بولان میل اورمہران ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ بولان اور مہران ایکسپریس کے نئے شیڈول کا اطلاق 27 اپریل 2025 سے ہوگا۔ بولان میل کراچی سٹی سے کوئٹہ تک اپنے مختلف اسٹیشنوں پر نئے وقت کے مطابق روانہ اور پہنچے گی۔
سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس
مہران ایکسپریس کے بھی کچھ اسٹیشنوں پر اوقات کار میں رد و بدل کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق بولان اور مہرام ایکسپریس اوقات کارمیں تبدیلیاں آپریشنل بہتری اور مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شاہ حسین ایکسپریس اوقات کار میں ایکسپریس کے میں تبدیلی کے اوقات
پڑھیں:
ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ریفارمز کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی میں سی او او سمیر احمد، عاقب جاوید اور ڈائریکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض شامل ہیں۔
ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل اور صدر آر سی لاہور خواجہ ندیم بھی ریفارمز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
ریفارمز کمیٹی پانچ روز میں اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جمع کرائے گی۔