بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا اور نرخوں میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی۔
تاہم نوٹیفیکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اس کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعے کی گئی۔
مزید پڑھیے: صارفین کے لیے خوشخبری:بجلی سستی ہوگئی،نوٹیفیکیشن جاری
یاد ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنا آسان نہ تھا، نواز شریف
صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ان کے لیے بجلی کے فی یونٹ کی قیمیت 40 روپے 60 پیسے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی سستی بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن بجلی کی قیمت میں کمی نیپرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی سستی بجلی کی قیمت میں کمی نیپرا بجلی کی قیمت میں صارفین کے لیے پیسے فی یونٹ کمی کا
پڑھیں:
ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، شرح سود برقرار رہنے پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کرنسی مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 52 پیسے پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 55 پیسے پر آ گیا۔
ادھر اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور مارکیٹ مثبت انداز میں بند ہوئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس کے دوران ٹریڈنگ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے بعد 155000 پوائنٹس کی حد بحال ہوئی اور انڈیکس 945 پوائنٹس اضافے سے 155384 پر بند ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران سیمنٹ، بینکنگ، آئی ٹی اور فرٹیلائزر سیکٹر کے شیئرز میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی۔ آج کے سیشن میں مجموعی طور پر 32 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 86 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔