اے این ایف کا کریک ڈاؤن،افغان خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار، 61 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 61 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کر لیں۔
اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات اسمگلنگ کریک ڈاؤن میں 61 کروڑ سے زائد مالیت کی 652.176 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ سندھ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 3 کلو افیون برآمد ہوئی۔ اقبال پارک لاہورکینٹ کے قریب ملزم سے 130 گرام آئس اور 133 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 154 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے 310 کلو افیون اور 30 کلو چرس جبکہ ہزار گنجی کوئٹہ کے پہاڑی علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 184 کلو گرام کرسٹل ہیروئن اور 110 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار
ترجمان اے این ایف کے مطابق فتح جنگ روڈ راولپنڈی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ طورخم زیرو پوائنٹ کے قریب افغان خاتون سے 1.
جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے قریب خاتون اور اس کے ساتھی سے مجموعی طور پر 100 گرام ہیروئن، 100 گرام آئس اور 1.2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برآمد کی گئی اے این ایف کلو گرام کے قریب
پڑھیں:
آرٹیفیشل جیولری کو قیمتی طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے میاں بیوی گرفتار
آرٹیفیشل جیولری کو قیمتی طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان ڈولفن فورس نے کہا کہ ملزمان گلی محلوں میں کان و ناک چھیدنے کے بہانے خواتین سے نوسر بازی کرکے رفو چکر ہو جاتے تھے، ڈولفن ٹیم نے 15 کال کی اطلاع پر جمیل ٹاؤن پہنچ گئی۔
ڈولفن ٹیم نے حلیہ کی بابت ملزمان کو ملحقہ گلیوں سے گرفتار کیا، کالرہ نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی نشاندہی کر دی۔
گرفتار سویرا، حارث کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے۔