پرائیویٹ اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)10 ہزار حج کوٹہ ملنے کے باجود پرائیویٹ حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی سعادت سے محروم ہو جائیں گے۔
10ہزار کا کوٹہ ملنے کے بعد نجی اسکیم کے عازمین حج کی تعداد 24 ہزار ہوگئی اور مزید 67 ہزار کی بکنگ کی جاچکی ہے جب کہ حج آرگنائزرز نے 70کروڑ ریال سعودی عرب بھجوادیے۔
حج کوٹہ کے لیے وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل بھی کردی گئی ہے اور پاکستان کا کل حج کوٹہ 179210 ہے۔
اس میں سے نصف کوٹہ 89605 سرکاری اسکیم کا ہے اور 89605 پرائیویٹ حج سکیم کا ہے، حج سروسز کے ایگریمنٹس اور ادائیگیاں شیڈول کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے پرائیویٹ حج سکیم کے صرف 14ہزار عازمین حج کی پیمنٹس قبول کیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو فون کیا جس کے نتیجے میں سعودی حکومت نے مزید 10 ہزار عازمین کو اجازت دے دی۔
وزارت مذہبی امور نے یہ 10 ہزار کا کوٹہ حج آرگنائزر کی تنظیم ہوپ کو دے دیا۔
زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب نے 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مون سون کی ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں، مزید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے میں بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں 27 جولائی سے 31 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 30 جولائی کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اور خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح پنجاب کے کئی اضلاع میں 28 تا 31 جولائی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کمزور انفرااسٹرکچر والے علاقوں میں نقصانات ہوسکتے ہیں۔