صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبدالقادر پٹیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ یہودیوں کی کُل آبادی جتنے ہمارے پاس مولوی ہیں مگر دعائیں قبول نہیں ہورہیں، صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر بحث کے دوران پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسی لاکھ یہودی ہیں اتنے تو ہمارے پاس مولوی ہیں لیکن دعا قبول نہیں ہورہی ہے، کیا ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں، اگر ابابیلیں آ بھی گئی ہیں تو وہ ہمیں ہی ماریں گی۔
قادر پٹیل نے کہا کہ اس ہاؤس میں اسرائیل کے حق میں تقریر ہوئی اور اسما حدید نے تقریر کی کہ اسرائیل کو تسلیم کرو، اس جماعت نے اپنے ایم این اے سے باز پرس نہیں کی جس کا مطلب ہے کہ یہ پالیسی میٹر تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی جماعت ہے جس نے ایک یہودی کیلئے مہم چلائی۔ بھٹو صاحب گرفتار ہوئے تو پوری اسلامی دنیا کہہ رہی تھی ان کو پھانسی نہ دو۔ او آئی سی قابل عمل بلانی ہوتو پھر بھٹو کی طرح پھانسی بھی لگتی ہے اس لیے سوچ سمجھ کر بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے کہا تھا کہ نیند میں بھی کشمیر و فلسطین پر دھوکہ نہیں کھا سکتے۔
قادر پٹیل نے کہا کہ آج اسرائیل اور امریکی قانون ساز ایک بندے کو مانگ رہے ہیں، جس طرح کے حالات ہیں وہ جیل میں بند شخص کو لے بھی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کینالز کے مسئلے پر ہم نے قرارداد جمع کرائی تو آپ شور کر رہے تھے، آپ اس دن بھی شور کرتے رہے اور ہماری بات نہیں مانی، انہوں نے کاغذ لہرایا کہ فلاں نے نہروں کی منظوری دی جبکہ ان کو پتہ ہی کہ اس فورم کا کام ہی نہیں منظوری دینا۔
قادر پٹیل نے کہا کہ صدارتی خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کینالز کی کھل کر مخالفت کی۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں بات کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بائیکاٹ کردیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پٹیل نے کہا نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا
قومی کرکٹر اعظم خان جو اکثر اپنے وزن کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی چند تصاویر گردش کر رہی تھیں جس میں انہیں انتہائی فٹ دکھایا گیا تھا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے صرف 2 ماہ میں 69 کلو وزن کم کیا ہے۔
اب پاکستانی ٹیم کے معروف آل راؤنڈر شاداب خان نے اعظم خان کے وزن کم کرنے کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اعظم خان کو دیکھتے ہی کہا کہ ’یہ تصویر والا شخص ہی ہے جو آج کل مشہور ہو رہا ہے‘۔
شاداب خان نے کیپشن میں لکھا کہ اعظم خان سے ملاقات ہوئی، وہ بہت خوشدلی سے میرے ساتھ سیلفی لینے کے لیے رضامند ہو گئے۔
Ran into Azam Khan, he was kind enough to agree to take a selfie with me pic.twitter.com/pjYczUqPGF
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) July 24, 2025
صارفین شاداب خان کی ویڈیو اور اعظم خان کے وزن پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں کرکٹر کی تصویر دیکھ کر واک کر کر کے تھک گیا ہوں کہ اگر اعظم خان اتنا وزن کم کر سکتا ہے تو میں کیوں نہیں۔ جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ جتنا وزن انہوں نے کم کیا تھا اتنا ہی واپس آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرسکتا ہوں، قومی ریسلر انعام بٹ کا دعویٰ
واضح رہے کہ اعظم خان قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اکثر اچھا کھیل نہیں پیش کرپاتے جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گزشتہ برس قومی ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ صرف 3 ماہ میں قومی کرکٹر اعظم خان کو فٹ کرسکتے ہیں اس کے لیے ان کو 3 ماہ گوجرانوالہ کے اکھاڑے میں ٹریننگ کرنا ہوگی اور مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ اور اس دوران ان کی خوراک کا بھی خیال رکھا جائے گا تاکہ طاقت میں کمی نہ آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اعظم خان اعظم خان وزن پاکستان کرکٹ ٹیم شاداب خان