سعودی نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر (این ایم سی) نے عازمین حج کو اچھی خبر سنا دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق این ایم سی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ سال 2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا۔رپورٹ کے مطابق سعودی این ایم سی نے 2026ء کے حج کی تاریخوں سے متعلق آگاہ کیا ہے کہ اسلامی قمری کیلنڈر کے باعث آئندہ 16 سال تک حج کی آمد ٹھنڈے موسم میں ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر 2026ء سے 2033ء تک حج کا انعقاد بہار کے موسم میں ہوگا  اور پھر 2034ء سے 2041ء تک یہ سردیوں میں آئے گا۔این ایم سی کا کے مطابق قمری کیلنڈر ہر سال تقریباً 10 دن پیچھے ہوجاتا ہے.

جس کے باعث حج گرمی سے بہار اور سردی کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ 2042ء میں حج واپس موسم گرما میں آجائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں حج کی تیاریاں عروج پر ہیں، دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج کرنے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ حکام نے موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حجاج کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں سایہ دار راستے، اضافی پانی کی تقسیم، موبائل کولنگ یونٹس، اور گرمی سے بچاؤ سے متعلق آگاہی مہمات شامل ہیں۔2024ء میں سعودی حکام کی جانب سے مزید سہولیات فراہم کرتے ہوئے عازمین کیلئے 33 نئے موسمیاتی اسٹیشنز بھی نصب کیے اور جدید موبائل ریڈار سسٹمز کا استعمال بڑھایا تاکہ حج کے راستوں پر موسم کی فوری نگرانی کی جا سکے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایم سی کے مطابق

پڑھیں:

پی ڈی ایم اے پنجاب کا شدید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبہ میں موسلادھار بارشوں، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 27 جولائی تک لاہور سمیت جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارش اور آندھی کا امکان ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق بہاولپور، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور گجرات میں 24 سے26جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں، سولر پینلز اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ادارے نے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، جبکہ کسانوں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے، پیشگی انتظامات مکمل کرنے، ڈرینوں کی صفائی، بھاری مشینری کی دستیابی اور مؤثر ایمرجنسی رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے پنجاب کا شدید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا