حضورؐ آخری نبیؐ، شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج: طاہر القادری
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ختم نبوت کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت تک رسول اور نبی ہیں، قیامت تک آپ کی ہی شریعت نافذالعمل رہے گی اور قرآن آپ کے زندہ معجزہ کے طور پر قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ کانفرنس میں خرم نواز گنڈا پور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، عمر قریشی، ضلعی ناظم امتیاز طاہر، طارق جمیل، توقیر احمد اعوان، چودھری نذر فرید، ساجد اعوان، اشتیاق سیال ایڈووکیٹ، فہیم الرحمن اعوان، اویس سہروردی، ضیاء الدین گوہر، منور بیگ، ملازم حسین، محمد اشرف، طارق صفی، قیصر منیر، نعیم شاہد، توقیر مغل نے شرکت کی۔ میزبانی سید مقصود علی شاہ ہمدانی، سید مبارک علی شاہ ہمدانی، سید قاسم علی شاہ ہمدانی، سید حیدر علی شاہ ہمدانی اور تحریک منہاج القرآن تلہ گنگ نے کی۔ ختم نبوت کانفرنس سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم شان، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعیدکاظمی نے بھی خطاب کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی شاہ ہمدانی
پڑھیں:
چینی نائب وزیرخارجہ سے ملا قات : بزنس تعاون سے سی پیک کا دائرہ سیع ہوگا : احسن اقبال
اسلام آباد+بیجنگ (نمائندہ خصوصی +این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی۔ پاکستان عوام چین کی قیادت اور عوام کی لازوال دوستی پر ناز کرتے ہیں۔ سی پیک کا سفر کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچا ہے۔ پاک چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں چینی نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور بزنس ٹو بزنس تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام چین کی قیادت تک پہنچایا۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سن ویڈونگ کے پاکستان میں زمانہ سفارت کاری کے دوران ہم نے سی پیک کا سفر اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچایا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین کی ترقی کا ماڈل ہمارے لئے مشعل راہ ہے، پاکستان چین کے تجربات سے مستفید ہو کر برآمدات اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر معیشت کی تشکیل کی جانب گامزن ہے۔ اڑان پاکستان کا فائیو ایز فریم ورک سی پیک فیز ٹو کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ اڑان پاکستان کا مرکزی مقصد عوام دوست اصلاحات کے ذریعے معاشی، سماجی اور معاشرتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں صنعتی و تکنیکی شعبے اہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت عالمی امن کے لئے مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح ایک باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی تیاری ہے۔ بزس ٹو بزنس تعاون سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع ہو گا۔ سن ویڈونگ نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان کے فائیو ایز فریم ورک سے معاشی استحکام اور خود انحصاری کے امکانات روشن ہیں۔ سی پی منصوبوں میں قائدانہ اور کلیدی کردار چین میں احسن اقبال کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔