City 42:
2025-04-25@02:35:38 GMT
ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: شیخوپورہ میں ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر چودھری سٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، واقعے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ببرلو دھرنے کے شرکاء کی وین واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی۔