لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو65رنز سےشکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
کراچی(سپورٹس ڈیسک)لاہورقلندرز نے کراچی کنگز کو65 رنز سے شکست دیدی.نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔جس کے جواب میںکراچی کنگز کی پوری ٹیم19.1اوورزمیں136رنز بناکر آئوٹ ہوگئی.
قلندرز کی جانب سے فخر زمان 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 75، سیم بلنگز 19، محمد نعیم 7، عبداللہ شفیق 6 اور رشاد حسین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سکندر رضا 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اسکواڈ:
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شان مسعود، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، عرفات منہاس، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، حسن علی، فواد علی
لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، رشاد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی، زمان خان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کراچی کنگز
پڑھیں:
9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب
لاہور:سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو سانحہ 9 مئی زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ۔
دورانِ سماعت عدالتی عملے نے جیل میں ملزمان کی حاضری مکمل کی، جن میں سے زیر حراست ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں جب کہ ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کے جیل ٹرائل کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی کر دی ۔
یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس نے زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے
دریں اثنا سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت عدالت نے 8 نومبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو بھی ضمانتوں پر دلائل کی ہدایت کردی۔