معروف بھارتی گیت نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈ پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان مشہور گانا ’دولہے کا سہرا‘ ریکارڈ کرواتے ہوئے مسلسل روتے رہے۔

سمیر انجان نے حال ہی میں ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ماضی کے دلچسپ قصّے سنا کر اپنے شوبز کیریئر کی سنہری یادوں کو تازہ کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب ہم موسیقی کے سیشن شروع کرنے سے پہلے نصرت فتح علی خان، مدھن موہن اور دیگر لیجنڈ گلوکاروں کو سنتے تھے تاکہ ہمارا کام بہتر ہو سکے۔

بھارتی گیت نگار نے بتایا کہ خوش قسمتی سے نصرت فتح علی خان صاحب ممبئی تشریف لائے اور میں اس وقت فلم’دھڑکن‘ کے گانے لکھ رہا تھا۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہمیں ان سے ملنے کا موقع بھی ملا تو ندیم شرون نے ان سے اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہماری فلم کے لیے کوئی گانا گاتے ہیں تو یہ اعزاز کی بات ہو گی۔

سمیر انجان نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان کو گانا ریکارڈ کروانے کے لیے راضی کرنا کافی مشکل کام تھا کیونکہ وہ کسی دوسرے ملک کی انڈسٹری کے لیے کام کرنے کے لیے آسانی سے راضی نہیں ہوتے تھے لیکن ندیم شرون کا کام اُنہیں پسند تھا اس لیے اُنہوں نے کہا کہ میں پہلے آپ کا گانا سنوں گا اگر مجھے پسند آیا تو پھر ریکارڈ کرواؤں گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان کو ہمارا گانا پسند آیا اور وہ ریکارڈ کروانے کے لیے راضی ہو گئے۔

بھارتی گیت نگار نے بتایا کہ جب نصرت فتح علی خان گانا ریکارڈ کروا رہے تھے تو جیسے ہی وہ گانے کے یہ بول ’میں تیری بانہوں کے جھولے میں پلی بابل‘ گانے لگتے اُنہیں رونا آ جاتا اور ریکارڈنگ دوبارہ شروع کرنی پڑتی جب ریکارڈنگ کے دوران اُنہیں مسلسل رونا آتا رہا تو ہم نے ان سے بریک لینے کو کہا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ نصرت فتح علی خان نے بریک لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج ہی میں یہ گانا ریکارڈ کرواؤں گا تو میرے تمام جذبات اس میں ہوں گے۔

سمیر انجان نے یہ بھی بتایا کہ نصرت فتح علی خان نے گانا ریکارڈ کروانے کے بعد ریکارڈنگ کے دوران بہت زیادہ جذباتی ہونے اور رونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں یہ گانا ریکارڈ کروا رہا تھا تو بار بار میرے ذہن میں میری بیٹی کا خیال آ رہا تھا۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گانا ریکارڈ نے بتایا کہ ا نہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

اسرائیل غزہ میں منظم طریقے سے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے: غیرملکی ڈاکٹرز

غیر ملکی ڈاکٹرز نے عالمی میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں منظم انداز میں بچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 17 میں سے 15 غیرملکی ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جان بوجھ کر 15 سال سے کم عمر بچوں کو سر یا سینے پر گولی مار کر زخمی کیا۔

ان غیرملکی ڈاکٹرز نے 114 ایسے بچوں کی نشاندہی کی جن کا علاج انہوں نے غزہ میں رضاکارانہ مشنز کے دوران کیا، اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنے والے ان بچوں میں سے بیشتر بچے بچ نہیں سکے اور شہید ہوگئے، تاہم ان میں سے کچھ بچوں کی زندگیوں کو بچالیا گیا۔

امریکی ایمرجنسی ڈاکٹر میمی سید نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعات اتفاقی گولیوں کے تبادلے میں نہیں ہوئے بلکہ یہ جنگی جرائم ہیں۔

ڈاکٹر میمی سید نے ایسے 18 بچوں کی نشاندہی کی جنہیں سر یا سینے پر گولی ماری گئی تھی۔

کیلیفورنیا میں ٹراما سرجن فیروز سدھوا نے بتایا کہ انہوں نے ایک ہی اسپتال میں ایسے بچوں کے کئی کیسز کا مشاہدہ کیا جنہیں تمام گولیاں سر میں ماری گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے یہ معاملہ دوسرے غیر ملکی ڈاکٹرز کو بتایا تو معلوم ہوا یہ تو باقاعدہ نشانے بازی کی گئی ہے۔

فارنزک پیتھالوجسٹ نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ ایکس رے رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ متاثرہ بچوں کو لگنے والے زخم دور سے کسی ماہر نشانے باز یا ڈرون کی فائرنگ سے لگے ہیں۔

سابق ڈچ فوجی کمانڈر مارٹ ڈی کروف نے بتایا کہ ’وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ ایسے بچوں کے، جن کے سر اور چھاتی کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا، معاملات کو حادثات کیوں قرار دیا جارہا ہے‘۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
  • آن لائن گیم کی لت 14 سالہ بچے کی زندگی نگل گئی
  • عالمی تنازعات میں اموات کا بڑا سبب کلسٹر بم، یو این رپورٹ
  • وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
  • اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے: منعم ظفر
  • باس سے چھٹی کی درخواست کرنے کے 10 منٹ بعد ملازم انتقال کرگیا
  • سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
  • کیا دو روز میں دریا کا بہاؤ معمول پر آجائے گا، پی ڈی ایم اے کا اندازہ،
  • اسرائیل غزہ میں منظم طریقے سے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے: غیرملکی ڈاکٹرز