ٹرمپ انتطامیہ نے اسرائیل کیلئے بھاری مقدار میںجنگی ہتھیاراور بم ارسال کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
نیویارک (اوصاف نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو مزید بم اور ہتھیار بھیج دیئے ہیں۔اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے مطابق 6 طیارے ایم کے 84 بم، کلسٹر گولہ بارود اوردیگر ہتھیارلے کراسرائیل پہنچ گئے۔
اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نےبتایا کہ حالیہ دنوں میں درجنوں فوجی مال بردار طیارے گولہ بارود لے کراسرائیل پہنچے ہیں، ہتھیارفراہمی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کی تیاری کا حصہ ہیں۔
اسرائیل طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا قریبی اتحادی اورسب سے زیادہ اسلحہ حاصل کرنیوالا ملک ہے اس کے بعد جرمنی، اٹلی، برطانیہ، کینیڈا اورکئی دوسرے ملک بھی اسرائیل کو ہتھیارفراہم کرنیوالوں میں شامل ہیں۔
نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے فی یونٹ 22 روپے کمی کر دی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حماس نے غزہ امن معاہدےکے تحت مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالےکردیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت تبادلے کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کو سپرد کر دیں۔ ریڈ کراس نے بھی اسرائیلی فوج کو یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد انہیں شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔
یہ وہی سلسلہ ہے جس کے تحت حماس پہلے ہی 17 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر چکی تھی، اور تازہ اقدام کے بعد کل بیس لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی آٹھ یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں جنہیں ابھی واپس نہیں کیا گیا۔
اس تبادلے کے عمل کو انسانی اور ڈپلومیٹک کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں اطراف کی جانب سے یرغمالیوں کی شناخت اور ان کے رشتہ داروں تک لاشوں کی حوالگی کے طریقہ کار پر مزید تعاون جاری رکھا جا رہا ہے۔