Express News:
2025-04-25@03:07:27 GMT

جمہوریت اور موروثیت

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ ایک حقیقی جمہوری نظام میں سیاسی جماعتوں کا وجود ناگزیر ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے ووٹرز اور رائے دہندگان کو اپنے منشور، نظریات، جمہوری اقدار اور قومی سیاست میں اپنے فعال و مثبت کردار کے حوالے سے اپنا حامی بنا کر انتخابات میں حصہ لیتی ہیں اور جیت کر اقتدار کے ایوانوں میں آتی ہیں۔

مہذب، باوقار، اصول پسند اور جمہوریت کے علم بردار معاشروں میں سیاسی جماعتیں حکومت حاصل کرنے کے بعد نہ صرف اپنے منشور کے مطابق عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کو ترجیح دیتی ہیں بلکہ ملکی وقار، عزت اور سلامتی کے تحفظ کی خاطر آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت، تعمیری اور جمہوری کردار ادا کرتی ہیں۔ امریکی مصنف میک آئیور (Macivor) لکھتا ہے کہ ’’سیاسی جماعتوں کے بغیر اصول اور منشور کا باقاعدہ بیان ممکن نہیں۔ پالیسی کا بالترتیب ارتقا نہیں ہوگا۔ آئینی طریقے سے پارلیمانی انتخابات منعقد نہیں ہو سکیں گے۔ نہ ہی وہ تسلیم شدہ ادارے ہوں گے جن سے جماعت سیاسی اقتدار حاصل کرسکے۔‘‘

ایک سنجیدہ، متحرک اور بااصول جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعتیں ایک ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کی موجودگی سے نہ صرف جمہوری رویوں کو فروغ اور استحکام ملتا ہے بلکہ ملک کے سیاسی نظام کو قاعدے اور قرینے کے ساتھ باوقار انداز میں آگے بڑھانے اور جمہوری تسلسل کو قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ سیاسی جماعتیں عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ عوام اپنے محبوب اور پسندیدہ سیاسی لیڈر کو اس کے سیاسی فکر و فلسفے، نظریات، منشور اور اس کے قول و فعل کے آئینے میں دیکھتے ہوئے اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچاتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے ذریعے ہی قیادت کا عروج، نظریات کا تصور، نظم و ضبط، حکومت کی تشکیل، اقتدار میں عوام کی شمولیت، قائدین کا عوام سے تعلق اور حزب اقتدار و حزب اختلاف کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔

وطن عزیز میں چھوٹی بڑی کم و بیش 50 کے قریب سیاسی جماعتیں جو قومی سیاست میں سرگرم ہیں، ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، متحدہ قومی موومنٹ، جمعیت العلما اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی وغیرہ شامل ہیں۔

مذکورہ سیاسی جماعتوں میں سے دو بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) گزشتہ نصف صدی کے دوران ایک سے زائد مرتبہ اقتدار میں آچکی ہیں۔ آج بھی انھی دو جماعتوں کے اشتراک سے ملک میں اتحادی حکومت قائم ہے۔ اگرچہ ملک کی دونوں بڑی جماعتیں ملک میں جمہوریت کے قیام، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی دعوے دار ہیں، لیکن ان جماعتوں کے اندر جمہوریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی بلکہ موروثیت کا غلبہ حاوی نظر آتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں یہی صورتحال ہے۔ ان جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن میں شریف اور بھٹو فیملی کے سوا کوئی دوسرا سیاسی رہنما پارٹی کے اہم ترین منصب پر مقابلے میں حصہ نہیں لیتا۔ پارٹی قیادت انھی دو خاندانوں کے نام لکھی جا چکی ہے۔

پیپلز پارٹی کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول دوسری مرتبہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ آصف زرداری بدستور پارٹی کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ آج بلاول بھٹو اپنے نانا، والدہ اور والد کا مشن آگے بڑھا رہے ہیں۔ مفاہمتی سیاست کے تمام گُر انھوں نے اپنے والد سے سیکھے ہیں جس کا مظاہرہ 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر کیا۔

بلاول بھٹو کی مساعی ہی سے مولانا فضل الرحمن 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر آمادہ ہوئے۔ پی ٹی آئی سے مفاہمت و بات چیت کے لیے انھوں نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ قومی سیاست میں بلاول بھٹو جس سنجیدگی، احتیاط و اعتدال کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں وہ ان کے سیاست میں ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ مبصرین و تجزیہ نگاروں کے مطابق بلاول بھٹو کی صلاحیتیں اور عوام میں ان مقبولیت انھیں وزیر اعظم کے منصب جلیلہ تک لے جائے گی، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ممکن ہے؟ کیا اکابرین سیاست اپنی جماعتوں کے اندر بھی جمہوریت نافذ کریں گے؟

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیاسی جماعتیں سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی جماعتوں کے بلاول بھٹو میں سیاسی سیاست میں

پڑھیں:

کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے حکومتی دباؤ پر پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔

بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے سبب پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔

گزشتہ روز بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملہ ہوا جس میں 26 سیاحوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر ہندوستان نے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرادیا اور بورڈ نے حکومتی ایما پر کرکٹ کھیلنے سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیاکپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ادھر بھارتی بورڈ کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012 میں آخری بار ون ڈے سیریز کھیلی گئی تھی جس کے بعد سے دونوں ٹیمیں محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • فطری اور غیر فطری سیاسی اتحاد
  • کرکٹ میں بھی سیاست، پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کیا پیغام دیا؟
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! کرکٹ نہیں کھیلیں گے
  • اپنے ہی پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، اپوزیشن کا باضابطہ اتحاد موجود نہیں، مولانا فضل الرحمان
  • لیگی وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • اپوزیشن اور قوم پرست جماعتیں عوام میں اضطراب نہ پھیلائیں‘چولستان کینال منصوبے پر کاپچھلے سال سے رکا ہوا ہے.مرادعلی شاہ
  • مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • فلسطین سے اظہار یکجہتی کے نام پر انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے غلط ہیں: سیاسی جماعتوں میں اتفاق
  • JUI، PTIمیں دوریاں، اپوزیشن اتحادخارج ازامکان