Islam Times:
2025-04-25@11:46:32 GMT

جدید عہد میں میرا انتخاب فقہِ جعفری ہی کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

جدید عہد میں میرا انتخاب فقہِ جعفری ہی کیوں؟

اسلام ٹائمز: وہ الہیٰ علم، جو انسانی تاریخ میں وحی، نبوت اور ولایت کی صورت میں مسلسل منکشف ہوتا رہا، نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں امام علیؑ کی شکل میں باب العلم و بطورِ علمِ لدنّی جلوہ گر ہوا اور جب یہی علم امام جعفر صادقؑ کے توسط سے منظم و مدوّن ہوا تو فقہِ جعفری کہلایا، یوں یہ فقہ دراصل علمِ نبویؐ ہی کا قیامت تک کیلئے علمی و زمانی اظہار ہے۔ آخر میں ایک مرتبہ پھر یہ کہنا چاہوں گا کہ کیا آپکو آزادانہ طور پر سوچنا، سمجھنا اور حقیقت تک پہنچنا پسند ہے۔؟ اگر ایسا ہے تو صرف یقین نہیں بلکہ تجربہ کرکے دیکھ لیجئے کہ آپکو یہ دولت فقہِ جعفری کے سوا کہیں اور نہیں ملے گی۔ تحریر: ڈاکٹر نذر حافی

کیا آپ کو آزادانہ طور پر سوچنا، سمجھنا اور حقیقت تک پہنچنا پسند ہے؟ اگر ایسا ہے تو یقین رکھیے کہ فقہِ جعفری کے سوا آپ کو یہ دولت کہیں اور نہیں ملے گی۔ آزادانہ طور پر سوچنا، سمجھنا اور حقیقت تک پہنچنا یہ صرف آپ کی تمنّا نہیں بلکہ ہر باشعور انسان کا فطری مطالبہ ہے۔ چاہے آپ بینکار ہوں یا صحافی، انجینئر ہوں یا طبیب، قانون دان ہوں یا معلم، طالب علم ہوں یا کسی کے ہمسفر۔۔۔ کیا آپ کو لکیر کا فقیر بننے سے نفرت نہیں؟ ہم آزادانہ طور پر اپنی دنیا کو سنوارنا چاہتے ہیں اور آخرت کو نجات کا گلشن بنانا چاہتے ہیں۔ میرے خیال میں ہمیں اپنے آپ سے کم از کم اپنی زندگی میں ایک بار یہ سوال ضرور پوچھنا چاہیئے کہ کیا قرآن اور اہلِ بیتؑ کے بغیر ہماری دنیا اور آخرت سنور سکتی ہے۔؟ ویسے ایک مسلمان ہونے کے ناتے اتنا تو ہم سب تسلیم کرتے ہیں کہ جس طرح پیچیدہ سائنسی مسائل کے حل کے لیے ماہرین کی رہنمائی ناگزیر ہے، ویسے ہی روحانی اور معاشرتی زندگی کی پیچیدگیوں کے لیے بھی قرآن اور اہلِ بیت ؑ سے ہدایت لینا ضروری ہے۔ پھر ہم اس پر کیوں نہیں سوچتے کہ آج کے دور میں قرآن اور اہلِ بیت کا وہ حسین امتزاج کہاں ہے کہ جس سے ہمیں رہنمائی لینی چاہیئے۔؟

ہماری ساری دنیا میں اس وقت صرف فقہ جعفری کو ہی قرآن اور اہلِ بیت کی تعلیمات کا مجموعہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ فقہ جعفری کا اجمالی تعارف یہ ہے کہ یہ وہ فقہی نظام ہے، جو تقلیدِ جامد اور اندھی تقلید کو رد کرتے ہوئے عقلِ انسانی کو وحی کے تابع رکھتا ہے، مگر ساتھ ساتھ عقل کے کردار اور انسان کے سوال کرنے کے حق کو سو فیصد تسلیم کرتا ہے۔ یہاں احکام کی بنیاد صرف ظاہر الفاظ پر نہیں، بلکہ ان اصولوں پر ہے، جو عقلِ سلیم، مقاصدِ شریعت اور قرآنی مزاج سے ہم آہنگ ہوں۔تقیید، تخصیص، قرائن، سیاق و سباق، عرف، عقل منبعی و عقل مصباحی۔۔۔ یہ تمام ذرائع اس فقہ میں فعال کردار ادا کرتے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے جدید قانون سازی میں عقلی اصول اور اجتہادی راستے اختیار کیے جاتے ہیں۔

سوچنے اور سمجھنے والوں کی دنیا میں فقہِ جعفری کا یہ بہت بڑا امتیاز ہے کہ اس میں نہ تو جہاد کوئی تجارت ہے اور نہ اجتہاد کوئی پیشہ۔ یہاں فتوے ڈالروں کے عوض نہیں بکتے، بلکہ فتووں کو  علم، تقویٰ اور دلیل کے ترازو پر تولا جاتا ہے۔ اس صدی میں فقہِ جعفری نے ہر مسلمان کے سامنے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا کسی ایسے فتوے یا مفتی کو قابلِ اعتماد سمجھا جا سکتا ہے، جو اُمّت کے مفادات کے بجائے سامراجی مفادات کی حفاظت کر رہا ہو ؟ فقہِ جعفری اُمّت کے درمیان ہر فتنہ انگیز روش سے خود کو الگ رکھتی ہے اور دین کو استعماری ہتھکنڈے کے طور پر  استعمال کرنے کے خلاف ایک مضبوط فکری دیوار قائم کرتی ہے۔ دینی مدارس اور علمی کانفرنسز میں مراجعِ تقلید، جو اس فقہ کے اعلیٰ نمائندے ہیں، اپنی اجتہادی آراء اور فقہی منہج میں زمانی اور مکانی تغیرات کو مکمل طور پر ملحوظِ خاطر رکھتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ سائنس، طب، بینکاری، سیاست اور جدید ٹیکنالوجی جیسے میدانوں میں فقہِ جعفری کے پاس ایسے جوابات موجود ہیں، جو انسانی فطرت، معاشرتی ضرورت، جدید سماج اور کتاب و سُنّت دونوں سے ہم آہنگ ہیں۔ شیعہ علماء اور فقہاء اس میں سرگرداں نہیں ہوتے کہ کوئی سوال یا مسئلہ یہ مسئلہ پہلے کبھی تھا یا نہیں بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ شفاف طریقے سے یعنی مجتہد یا عالم کی ذاتی رائے اور میلان کے بغیر کتاب و سُنّت نے چودہ سو سال پہلے آج کے انسان کیلئے اس حوالے سے کیا رہنمائی فراہم کی ہے۔ چنانچہ فقہ جعفری کوئی مجرد فقہی احکام کی فقہ نہیں، بلکہ یہ ہر دور کے انسان کی ایک معاشرتی ضرورت ہے۔ ہمیں فراخدلی کے ساتھ یہ تسلیم کرنا چاہیئے کہ کوئی بھی فقہ، جو انسان کے انفرادی و اجتماعی حقوق کی ضامن نہ ہو، وہ نہ قابلِ عمل ہے، نہ قابلِ اعتماد۔

صدیوں سے فقہِ جعفری میں انسانی حقوق، تعلیم و صحت کے مسائل، عورت کے حقوق، اقلیتوں کے تحفظ، آزادیِ فکر اور شہری مساوات جیسے موضوعات پر متوازن، عقلی اور اصولی موقف اپنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فقہ میں انسان کی حرمت اور حق کو خواہ کافر ہی کیوں نہ ہو، اُسے ہر حال میں بالاتر تسلیم کیا گیا ہے۔ یہی وہ اصول ہے، جو جدید انسانی حقوق کے عالمی منشور سے بھی ہم آہنگ ہے۔ تحقیق، مکالمہ، رواداری۔۔۔ یہ سب اس فقہی سوچ کے بنیادی اجزائے ترکیبی ہیں۔ مذکورہ فقہ میں سوال اٹھانا نہ صرف جائز ہے بلکہ مطلوب اور ضروری ہے، کیونکہ بغیر سوال کے کوئی فہم جنم نہیں لیتا اور بغیر تحقیق کے کوئی ایمان پختہ نہیں ہوتا۔ اسی لیے فقہِ جعفری کا دامن ان اذہان کو اپنی جانب کھینچتا ہے، جو تقلید کے ساتھ تفکر کو بھی دین کا حصّہ سمجھتے ہیں۔

یہ فقہ نہ صرف عقائد و عبادات کا احاطہ کرتی ہے بلکہ معاملات، فلسفہ، کلام، اخلاق اور معاشرتی سائنس جیسے موضوعات پر بھی بھرپور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ قدیم مسائل جیسے تقدیر و اختیار، توحید و امامت کے ساتھ ساتھ جدید ترین مباحث جیسے مصنوعی ذہانت، جنس کی تبدیلی اور اعضا کی پیوند کاری پر بھی یہ فقہ روشن فکرانہ، عقلی اور شریعت پر مبنی آراء پیش کرتی ہے۔ جس طرح قرآن مجید قیامت تک کے لیے ہدایت ہے، اسی طرح فقہِ جعفری قیامت تک کیلئے اس قرآن کی عملی تفسیر ہے، جو زمان و مکان کی ہر تبدیلی کے ساتھ اپنا نور بانٹتی ہے۔ یہ نور صرف عبادات یا اخلاقیات تک محدود نہیں، بلکہ زندگی کے ہر پہلو  کو منوّر کرتا ہے۔ حدیث و روایت کے باب میں بھی اس فقہ کی علمی دیانت اپنی مثال آپ ہے۔ یہاں نہ صرف راویوں کی سند پر تحقیق کی جاتی ہے، بلکہ روایت کے متن کو بھی عقل، قرآن اور سیرتِ نبوی کی کسوٹی پر پرکھا جاتا ہے۔

اسی لیے اہلِ تشیع میں فتویٰ دینا عام علماء کا کام نہیں، بلکہ وہی لوگ یہ ذمہ داری اٹھاتے ہیں، جو علم و تقویٰ کی اعلیٰ سند رکھتے ہوں۔ انہیں مراجعِ تقلید کہا جاتا ہے۔ ایسے رجالِ دین جو صرف مذہبی پیشوا نہیں، بلکہ فکری، اخلاقی اور سماجی رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ فقہ جعفری درحقیقت نبیﷺ کی سنت، قرآن اور اہلِ بیتؑ کی تعلیم کا مجموعہ ہے۔ اسے فقہ جعفری اس لیے کہتے ہیں، کیونکہ یہ فقہ امام جعفر صادقؑ کے ذریعہ مدوّن، منظم اور عام ہوئی، حالانکہ اس کا اصل ماخذ قرآن کریم اور نبی کریمﷺ ہی کی تعلیمات ہیں۔ المختصر یہ کہ فقہ جعفری دراصل "علمِ قرآن اور علمِ نبویؐ کا ہی بہتا ہوا دریا ہے۔ امام جعفر صادقؑ نے اس دریا کو علمی و عقلی اصولوں، روایتی و سماجی بنیادوں اور اجتہادی بصیرت کے ساتھ منظم صورت میں پیش کیا، اس لیے یہ فقہ ان کے نام سے منسوب ہوئی۔

صاحبانِ دانش کیلئے عرض کروں کہ کسی علم کی نسبت اگر نام کے ساتھ جڑ جائے تو وہ اس کے ماخذ کی نفی نہیں بلکہ وہ نسبت اس علم کو نکھار کر زمانے کے فہم کے قابل بنانے والے کی پہچان ہوتی ہے۔ مزید آسان الفاظ میں یہ کہ کسی علم یا کتاب کا انتساب اگر کسی شخصیت کے نام ہو تو یہ اس کے اصل مصنّف کی تردید نہیں ہوتی۔ امام جعفرصادق ؑ نے دراصل علمِ قرآن و علمِ نبوی کو آیت و روایت سے نکال کر نظامِ حیات کے قالب میں ڈھالا ہے۔ کسی علم کی تاریخ اگر کسی خاص ہستی سے منسوب ہو جائے تو یہ نسبت نہ اس علم کے ماخذِ اوّل کی نفی ہے اور  نہ اس کی حقیقت کی تبدیلی۔ ایسی نسبت دراصل اس عقلِ فعال، قلبِ متصل اور لسانِ مبین کی خدمات و زحمات کا اعتراف ہے کہ جس نے علمِ نبوی ؐ کو ختمِ نبوّت کے بعد سماج کے جدید مکانی و زمانی فہم کے سانچے میں ڈھالا۔ نسبتِ جعفری، دراصل ایک تعیّن ہے، اُس عالمِ آلِ محمد ؐ کا جس نے علومِ نبوی کے دریا کو قیامت تک کیلئے اُمّت کیلئے قابلِ استفادہ بنایا۔

جدید زمانے کے اربابِ فہم و شعور اس پر توجہ دیں کہ علمِ الہیٰ خود ایک مسلسل انکشاف ہے، جو ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء اور مختلف آسمانی صحیفوں کی صورت میں منکشف ہوا۔ ختمِ نبوّت عہد کے میں اس الہیٰ علم نے نبویؐ علم کی صورت اختیار کی۔ اسی علم کا اعلان نبی ؐ نے "انا مدینۃ العم و علی بابھا" کہہ کر کیا۔ یہی نبوی علم علمِ لدُنّی بن کر پیکرِ علی ؑ میں ظاہر ہوا۔ اسی الہیٰ علم کو جو کبھی علمِ نبوی اور کبھی علم لدُنّی کی صورت میں منکشف ہوا، جب امام جعفرصادقؑ کے ہاتھوں مدوّن ہوا تو جعفری کہلایا۔ باالفاظِ دیگر وہ الہیٰ علم، جو انسانی تاریخ میں وحی، نبوت اور ولایت کی صورت میں مسلسل منکشف ہوتا رہا، نبی اکرم ﷺ کے زمانے میں امام علیؑ کی شکل میں باب العلم و بطورِ علمِ لدنّی جلوہ گر ہوا اور جب یہی علم امام جعفر صادقؑ کے توسط سے منظم و مدوّن ہوا تو فقہِ جعفری کہلایا، یوں یہ فقہ دراصل علمِ نبویؐ ہی کا قیامت تک کیلئے علمی و زمانی اظہار ہے۔ آخر میں ایک مرتبہ پھر یہ کہنا چاہوں گا کہ کیا آپ کو آزادانہ طور پر سوچنا، سمجھنا اور حقیقت تک پہنچنا پسند ہے۔؟ اگر ایسا ہے تو  صرف یقین نہیں بلکہ تجربہ کرکے دیکھ لیجئے کہ آپ کو یہ دولت فقہِ جعفری کے سوا کہیں اور نہیں ملے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سمجھنا اور حقیقت تک پہنچنا آزادانہ طور پر سوچنا قیامت تک کیلئے قرآن اور اہل کی صورت میں نہیں بلکہ جعفری کے ہیں اور کے ساتھ جاتا ہے کرتی ہے اور نہ کیا آپ کہ کیا یہ فقہ

پڑھیں:

اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی

فیصل رحمان نے نوجوانی میں ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی تھی اور شبنم سمیت عمر  میں بڑی کئی سینیئر اداکاراؤں کے ہیرو بھی بنے۔

ہیرو اور ہیروئن کے عمر میں اتنے بڑے خلا کو فیصل رحمان نے اپنی جاندار اور برجستہ اداکاری سے پُر کیا کہ وہ کردار امر ہوگئے۔

نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں 58 سالہ فیصل رحمان نے اب تک شادی نہ کرنے کی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتادی۔

فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے پر ملال نہیں، مجھے آج تک کسی سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور مستقبل میں بھی خود کفیل رہنا چاہتا ہوں۔

محبت میں ناکامی کے باعث شادی نہ کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے کی ایک وجہ میرا آزاد خیال ہونا بھی ہے اور نہ ہی میرا دل ٹوٹا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

فیصل نے بتایا کہ میں زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی نہ ہوسکی۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایک اور انٹرویو میں شادی نہ ہونے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیتا ہوں۔

فیصل رحمان نے کہا کہ میرے خیال میں سارے مرد ہی اس طرح کے وعدے کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن معاشرے کے دباؤ اور اپنے عدم تحفظ کی وجہ سے شادی کرلیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر ہم اچھی طرح خود کو پہچان لیں تو ہمیں زندگی میں کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ دو لوگ صرف اس صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتے ہیں اگر وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ جائیں اور دونوں ایک ہی جیسی خصوصیات کے حامل ہوں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت ہمیشہ سے عالمی سامراج اور استعمار کا لانچنگ پیڈ رہا ہے، علامہ صادق جعفری
  • وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک ذاتی اپیل
  • دین کی دعوت مرد و زن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈاکٹر حسن قادری
  • بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، ویڈیو سامنے آگئی
  • کیا کلیسائے روم اب ایک افریقی پوپ کے انتخاب کے لیے تیار ہے؟
  • اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
  • اکلوتا بیٹا ایک کروڑ روپے لیکر رفوچکر یا اغوا؛ سعودیہ سے آئے والد نے مقدمہ درج کرادیا
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • مولانا نے اتحاد کیوں نہیں بنایا
  • آئین پاکستان 90 روز میں جنرل الیکشن کا کہتا ہے کیا وہ کرائے گئے؟