بھارتی ٹیلی ویژن اداکار عامرعلی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے بچپن سے جڑے ایک تلخ تجربے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک آن لائن پلیٹ فارم سے بات کرتے ہوئے عامر علی نے انکشاف کیا کہ جب وہ صرف 14 سال کے تھے تو ممبئی کے ایک ٹرین سفر کے دوران انہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا اور اس جنسی ہراسانی کے واقعے نے ان کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ٹرین میں سفر کرنا ہی چھوڑ دیا۔

اداکارہ سنجیدہ کے سابق شوہر عامرعلی نے مزید بتایا کہ اس ناخوشگوار تجربے کے بعد انہوں نے ہم جنس پرست مردوں کے بارے میں کچھ تحفظات رکھنا شروع کیے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کے خیالات میں تبدیلی آئی۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کے قریبی دوستوں نے اپنی جنسی شناخت کے بارے میں اعتماد میں لیا تو انہیں احساس ہوا کہ ایک یا دو برے تجربات کی بنیاد پر پوری کمیونٹی کے بارے میں رائے قائم کرنا غلط ہے۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ وقت کے ساتھ میچور ہوئے اور ان کے خیالات میں وسعت آئی۔

یاد رہے کہ ٹی وی اداکار عامرعلی کی ​​شادی اداکارہ سنجیدہ شیخ سے ہوئی تھی، جن سے ان کی بیٹی آیرا 2018 میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئی۔ دونوں 2020 میں علیحدہ ہوئے اور 2021 میں طلاق لے لی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں عامر علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنی چھ سالہ بیٹی سے رابطے میں نہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا

پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے یادگار ڈانس کا قصہ سنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے ایک روز قبل تک علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رُخ کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنا ہے۔

جیو کے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ 2005 میں وہ زی سنیما ایوارڈز کے لیے لندن گئے جس میں ان کے ساتھ ریما، اعجاز اسلم، فیصل اور عدنان صدیقی سمیت چند اور لوگوں کو بلایا گیا تھا۔

ہمایوں نے بتایا کہ جہاز میں اداکار فخر نے مجھے کہا کہ اگر تمہیں شاہ رُخ خان اور ہیروئن اسٹیج پر بلا کر ساتھ ڈانس کرنے کا کہیں تو کیسا محسوس کروگے، جس پر میں اس بات کو ہنس کر ٹال دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geo Podcast (@geonewspodcast)

اداکار کے مطابق جب ہم جہاز سے اترے تو مجھے الگ بس میں بیٹھنے کا کہا گیا لیکن میں بضد تھا کہ دیگر اداکاروں کے ساتھ ہی جاؤں گا میں ان کے ساتھ آیا ہوں پھر مجھے بتایا گیا کہ میری شاہ رخ اور پریتی زنٹا کے ساتھ پرفارمنس ہے جس کے لیے مجھے ریہرسل کرنی ہے۔

شاہ رُخ خان سے ملاقات کا بتاتے ہوئے ہمایوں نے کہا کہ وہ مجھ سے ایسے ملے جیسے پہلے سے جانتے ہوں اور مجھے ڈانس اسٹیپس کرنے میں میری مدد بھی کی۔ جب اسٹیج پر پرفارم کیا تو سب بہت اچھا ہوا جس پر ہال میں موجود ہزاروں لوگوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، ہمایوں سعید اور ریما خان نے 2005ء کے زی سینما ایوارڈز میں مل کر فلم ’ویر زارا‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ کے گانوں پر پرفارمنس دی تھی جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ پریتی زنٹا ریما خان شاہ رخ خان ہمایوں سعید ہمایوں سعید ڈانس

متعلقہ مضامین

  • غربت کے باعث پہلی 2 شادیاں ناکام ہوئیں، اداکار شمعون عباسی کا انکشاف
  • حماس غزہ میں کوئی معاہدہ نہیں چاہتی اور ختم کردی جائے گی، ٹرمپ
  • خوشاب: اوباش نوجوانوں نے نشہ دے کر 2 سگی بہنوں کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر سینکڑوں مرد اور خواتین کو قتل کیئے جانے کا انکشاف
  • بلوچستان میں غیرت کے نام پر سیکڑوں مرد و خواتین کو قتل کیے جانے کا انکشاف
  • مشہور برطانوی اداکار جنسی زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات کی زد میں
  • "اکلوتا بیٹا، دو بچوں کا باپ ہوں، والد کی وفات کے بعد گھر والوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں، جعلی پرچوں کا نشانہ ہوں" حماد اظہر کا جذباتی پیغام
  • ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دوستی ختم ہوگئی؟
  • علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا
  • بھارتی انہیں کیسے ٹرول کر سکتے ہیں، ناصر چنیوٹی دلجیت دوسانجھ کے حق میں بول پڑے