ترقی و خوشحالی کا سفر شروع، اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے، اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کردیا ہے اور ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے۔
انہوں نے وزیر داخلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے بتایا کہ اس منصوبے کو 60 کے بجائے صرف 35 روز میں مکمل کریں گے اور مجھے پورا یقین ہے، کیوں کہ ماضی میں وہ اپنے اعلانات کے مطابق کارکردگی دکھا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ شہباز اسپیڈ ہے اور نہ ہی محسن اسپیڈ بلکہ یہ پاکستان اسپیڈ ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سامنے ہے کہ نہ صرف پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو گئی ہے بلکہ عالمی ایجنسی فچ کی جانب سے بھی پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ سب بہتری ٹیم ورک اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملا ہے۔ ہم ان شا اللہ خوش حالی اور ترقی کے سفر پر چل پڑے ہیں اور جس طرح سے ہم نے اپنے عزم کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا، اسی طرح ترقی کا سفر بھی طے کرکے سرخرو ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجتماعی کوششوں
پڑھیں:
مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے پاکستان میں جمہوری اقدار کی تعریف کرتے ہوئے ملک میں مزدوروں اور کارکنوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کی عالمی سطح پر افرادی قوت کے حقوق کیلئے کوششیں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ موسمیات تبدیلی سے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور اس جیسے دیگر ممالک کو بین الاقومی مالیاتی اداروں کی خصوصی مالی معاونت درکار ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر پاکستان میں مزدوروں اور کارکنوں کی حقوق کیلئے کام کر رہا ہے، حکومت ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ اور ورکر ویلفیئر فنڈ کا دائرہ کار بڑھا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین، کارکنوں اور افرادی قوت ان کے فوائد سے مستفید ہوسکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی سطح پر نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور صوبائی سطح پر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے کئی تربیتی پروگرام منعقد کروا رہے ہیں تاکہ ان کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارت دستیاب ہو۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کے نقصانات اٹھانا پڑے، ان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں مزدوروں اور کارکنوں کو روزگار کے حوالے سے بہت سے مسائل درپیش آئے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،علیمہ خان کے علاوہ 2بہنوں کو اجازت مل گئی
مزید :