حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے سبب معیشت مستحکم ہوچکی، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فعال قیادت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی جامع حکمت عملی کے سبب پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر نمایاں پیش رفت کی ہے اور پوری دنیا نے پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔
وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اسے انتہائی کامیاب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عید کے دنوں میں مختلف مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی سیاسی قیادت بشمول گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ اب معیشت پر مرکوز ہے جو کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے مستحکم ہو چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ تارڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عطااللہ تارڈ اللہ تارڑ نے کہا کہ
پڑھیں:
معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معشیت بہتر ہوتے ہی بجلی کے شعبے میں نرخوں میں کمی کو ممکن بنائیں گے، گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم اور حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس چوری کے خلاف ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ اگر ٹیکس چوری نہیں رکے گی تو تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ ٹیکس کے بغیر حکومت ترقیاتی کام نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی کوئی مشین نہیں ہوتی۔