بحرین کے وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک : بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
بحرین کے وزیر داخلہ نے محسن نقوی اور پاکستانی عوام کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی۔انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرین کے وزیر داخلہ اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے بحرین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا ۔
عید پر فلاحی و مذہبی اداروں کی کھالیں جمع کرنے کی سرگرمیاں تیز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بحرین کے وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی دورہ برطانیہ کے بعد امریکہ چلے گئے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے امریکہ چلے گئے، انہوں نے برطانیہ میں پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کی۔ اہم ترین ملاقاتیں کیں۔