گرمی کی لہر: ٹمپریچر 49 ڈگری تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سٹی42: "ہیٹ ویو" نے سندھ میں گرمی کو اپریل کے دوسرے ہفتے ہی جون جولائی کی سطح پر پہنچا دیا۔ سندھ کے ایک شہر میں آج ٹمپریچر 49 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا جب کہ کراچی میں آج نسبتاً کم گرمی پڑی اور ٹمپریچر 38 ڈگری سیلسئیس تک رہا۔
شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) میں ٹمپریچر 49 ڈگری سییلسئیس تک پہنچ گیا جو اس شہر میں ٹمپریچر میں 8 ڈگری کا اضافہ ہے۔
حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ
سندھ میں گرمی کی یہ لہر کل 18 اپریل تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی کا موسم
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب معمول سے زیادہ ہونے کے سبب گرم اور مرطوب موسم میں اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہرکے مختلف ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، شہرکے سرکاری ریکارڈ کے حامل ویدر اسٹیشن پر پارہ 37.
بائیومیٹرک کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہرکے دیگر ویدر اسٹیشنز پر متفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوا،گلستان جوہر میں 38.5 ڈگری، جناح ٹرمینل پر37.5 ڈگری، ماڑی پور 36.5 ڈگری، شاہراہ فیصل 35.5 ڈگری اور بن قاسم میں 33ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، دیہی سندھ کے اضلاع بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہید بینظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 8.4 ڈگری اضافے سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ٹاؤن شپ میں کے ایف سی پر پٹرول بم حملہ، فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی
facebooktwitterwhatsapp
Waseem Azmetذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکے سیاہ بادلوں کاراج ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید سمیت اطراف کے علاقوں میں رم جھم ہوئی۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن اور اطراف میں بھی رم جھم ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں، شہرمیں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے.واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا، جس میں بڑے شہروں کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب کہا گیا تھا کہ مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل آج سے شروع ہوگا، جو 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔