آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے، بلاول
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ آج حیدرآباد میں این اے 213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔
عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا ثمر اور عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
باول بھٹو کا کہنا تھا کہ صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔
حیدرآباد کے ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ گاہ میں کرسیاں بچھا دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کینال معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازع کینال منصوبے کے خلاف کراچی، میرپورخاص اور سکھر میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کیا تو پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی حمایت چھوڑ دے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
سندھ کے مہاجر یوم آزادی اور معرکہ حق بھرپور انداز سے منائیں، ڈاکٹر سلیم حیدر
چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک نے کہا کہ ایم آئی ٹی مہاجروں کی واحد جماعت ہے جو علیحدگی پسندوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو ہمیشہ علیحدگی پسند قوتوں کیخلاف کھڑی رہی ہے، ہمیشہ سندھودیش اور علیحدگی پسند سندھیوں کو جس طرح ایم آئی ٹی نے للکارا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر نے سندھ بھر کے مہاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے جشن آزادی اور معرکہ حق میں بھرپور کامیابی کو شاندار انداز میں منائیں، مہاجر جوکہ بانیان پاکستان کی اولاد ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے اور پاکستان کو بچانے کیلئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے آج بھی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر پاکستان سے نہ صرف محبت کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں لیکن بدقسمتی سے سندھ میں مہاجروں کے ساتھ تیسرے درجے کا سلوک روا رکھا جارہا ہے، انہیں جس طرح ہر سطح پر نظرانداز کیا گیا ہے اس سے مہاجروں خاص طورپر نوجوانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج جس طرح بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اس کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کا ایک نیا چہرہ اُبھر کر سامنے آیا ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے دفاع کو اس قدر مضبوط ہونا چاہیئے کہ کبھی کسی دشمن کی جرات نہ ہو کہ وہ پاکستان پر میلی نگاہ ڈالے۔ انہوں نے خاص طور پر ایم آئی ٹی کے کارکنوں، ہمدردوں اور نظریاتی وابستگی رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ یوم آزادی پر اپنے گھروں، بازاروں، دکانوں اور علاقوں کو سجائیں، اپنے بچوں میں جذبہ حب الوطنی کو مزید بیدار کریں تاکہ ملک دشمن قوتوں کو پتہ لگ سکے کہ پاکستانی متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم آئی ٹی مہاجروں کی واحد جماعت ہے جو علیحدگی پسندوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو ہمیشہ علیحدگی پسند قوتوں کیخلاف کھڑی رہی ہے، ہمیشہ سندھودیش اور علیحدگی پسند سندھیوں کو جس طرح ایم آئی ٹی نے للکارا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔