وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمارا جہاد جاری رہے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتِ حال پر اسلام آباد میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، محسن نقوی، احد چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ مملکت طلال چوہدری، بیرسٹر سیف، وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق، وزیرِ داخلہ آزاد کشمیر و قانون، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز بھی شریک ہوئے۔

کراچی: کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد گرفتار

کراچی کے علاقے سعید آباد سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت صوبوں کی استعداد بڑھانے کے لیے بھرپور تعاون کرے گی، ہمیں آپس کے تمام اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان اور افسر دن رات دہشت گردوں سے نبرد آزما ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے، اسمگلرز کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے، ملک کے اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف نے کہا کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

شہباز شریف دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور خطے اور اس سے باہر کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ انقرہ ایئرپورٹ پر ترک وزیر دفاع نے شہبازشریف کا استقبال کیا، جبکہ ڈپٹی گورنر، پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور خطے اور اس سے باہر کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات کا امکان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، اردگان: دہشت گردی کیخلاف تعاون پر شکریہ، شہباز شریف
  • انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات