این اے 213 ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی صبا تالپور کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
عمر کوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار صبا تالپور نے میدان مار لیا۔
این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز جمعرات کی صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔
حلقے میں مجموعی طور پر 18 امیدوار مد مقابل تھے۔ ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار لال چند ملہی میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔
ضمنی انتخاب میں تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں، جبکہ لال چند 81 ہزار 160 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
آزاد امیدوار لال چند نے نتائج مسترد کردیے اور ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی اور آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ضمنی الیکشن میں کامیابی پر جیالوں نے جشن منایا جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کامیابی پر صبا تالپور کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی صبا تالپور
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :