کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد کراچی کے جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا۔

لواحقین کے مطابق 17 سال کا نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، جناح ہسپتال میں مریض کا درست علاج نہیں کیا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ مریض کو آئی سی یو میں شفٹ کرنے کی ضرورت ہے، آئی سی یو میں 2 بیڈ خالی ہونے کے باوجود بیڈ نہیں دیا گیا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔

جناح ہسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔

ادھر مریض کے لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو انفکیشن تھا، حالت تشویشناک تھی، بہتر علاج کیا گیا مگر لڑکا جانبر نہ ہو سکا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جناح ہسپتال

پڑھیں:

پہلگام حملے میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے

پہلگام حملے میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز

مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے۔
منگل کو مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک 12 زخمی ہوئے۔
پہلگام میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے۔
مقبوضہ کشمیر میں قتل بنکار کی لاش سورت پہنچی تو بیوہ نے تعزیت کیلئے آنے والے یونین منسٹر سی آر پاٹل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ تمہارے پاس تو وی آئی پی گاڑیاں ہیں، تمہاری زندگی اہم ہے مگر ٹیکس دینے والوں کی فکر نہیں۔
بیوہ نے کہا کہ پہلگام میں سکیورٹی اہلکار اور میڈیکل یونٹ کیوں نہیں تھا۔
اس کے علاوہ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی پارس جین نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ 25 سے 30 منٹ جاری رہی اور کوئی سکیورٹی اہلکار مدد کو نہ آیا۔
کشمیری عوام نے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی دھجیاں اڑادیں اور کہا کہ یہ سب بھارتی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے ۔ جہاں حملہ ہوا وہاں گاڑی نہیں جاسکتی۔ بھرپور سکیورٹی انتظامات ہیں ، پھر وہاں دہشت گرد کہاں سے آگئے ۔
کشمیر عوام نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کا بھائی چارہ ختم کرنا چاہتی ہے ،کوئی ان سے پوچھے کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے کا کیا فائدہ ہوا؟
مودی حکومت نے سکیورٹی کا سارا ملبہ پہلگام کے ہوٹل مالکان پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل مالکان پولیس سے اجازت لیے بغیر سیاحوں کو بیسراں لے کر گئے تھے۔
ادھر بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی تسلیم کیا کہ واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا،تسلیم کیا کہ علاقے میں سکیورٹی نہیں تھی۔

پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1500 سے زائد کشمیری گرفتار کرلیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتوشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم بھارتی حکومت نے پہلگام حملے میں سکیورٹی کی ناکامی کا اعتراف کرلیا امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پہلگام حملے کو سکیورٹی کی خامی قرار دیدیا،تحقیقات کا مطالبہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاون، 1500سے زائد کشمیری گرفتار بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملے میں مارے گئے افرادکے لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں ڈاکٹر کی ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر  درج، معاملہ کیا ہے؟
  • خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا 8واں کیس رپورٹ
  • جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں جھگڑا، 5 ڈاکٹرز زخمی
  • کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی
  • ذیابیطس میں مبتلا افرادشدید گرمی میں کن مشروبات کا استعمال کرسکتے ہیں؟جانیں
  • کراچی سٹی کورٹ کے باہر وکلاء کے احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر