پنجاب میں شدید گرمی؛ بارش کے منتظر شہریوں کیلیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لاہور:
پنجاب میں شدید گرمی کے دوران بارش کے منتظر شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم موجود ہے، تاہم بیشتر اضلاع میں آج سہ پہر تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سہ پہر اورشام کے وقت بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کے مارے شہریوں کا مزاج اورموسم دونوں خوشگوار ہو جائیں گے۔
بادلوں اور بارش کا یہ سلسلہ آج اور کل صبح تک رہے گا۔کل دوپہر کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور گرمی بڑھ جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
لاہور کا موسم انتہا پر، گرمی 47 ڈگری محسوس کی جا رہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
عید کے تیسرے روز لاہور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں سورج کی تپش اور درجہ حرارت میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔
لاہور میں عید کے تیسرے روز شدید گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم آئندہ 24 گھنٹوں تک گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے جبکہ آج یہ 47 ڈگری تک بھی جا سکتا ہے۔ شہر میں گرم ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
شدید گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ گرمی سے بچنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ سایہ دار جگہوں پر وقت گزارا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گھر سے باہر نکلنا ضروری ہو تو سر اور کندھے ڈھانپ کر رکھیں اور آنکھوں کو دھوپ سے بچانے کے لیے سیاہ چشمہ استعمال کریں۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر مسائل سے بچا جا سکے۔