شدید گرمی کے باعث حاجیوں کیلئے اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں: سردار یوسف
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج کے موقع پر شدید گرمی کے باعث اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں۔
کراچی کے حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ حاجیوں کو سہولتیں اور معلومات دی جائیں، سعودی عرب میں اچھی رہائش کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ حاجیوں کے لیے جو زونز مقرر کیے گئے ہیں وہاں اچھی سہولتیں ہیں، خیموں میں اب سامان کے لیے چھت بھی ہو گی۔
وزیرِ مذہبی امور کا یہ بھی کہنا ہے کہ حاجیوں کے لیے اچھا ٹرانسپورٹ کا نظام بنایا گیا ہے، میدانِ عرفات کے لیے 70 فیصد حاجیوں کو ٹرین سے روانہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سردار یوسف گئے ہیں کے لیے
پڑھیں:
36 ہزار مدارس میں سے 19300 رجسٹرڈ ہیں، ڈی جی وزارت مذہبی امور کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
ڈی جی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک میں 36 ہزار مدارس میں سے 19 ہزار 300 رجسٹرڈ ہیں۔ یہ مدارس باہر کا سیکیورٹی گارڈ تک نہیں رکھنے دیتے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پولیس کو مدارس کے دورے کرنے کی اجازت کا قانون بننا چاہیے۔
چیئر پرسن ثمینہ ممتاز زہری نے کہا مدارس میں بچوں پر ظلم کا کون ذمہ دار ہے؟ وفاق اور صوبوں نے کیا کیا؟ سینیٹر ولی نے کہا صرف تشدد والے نہیں ان مدرسوں کی بھی بات کی جائے جہاں دہشت گرد ہیں۔
ممبر کمیٹی سید مسرور نے سوال کیا جب جامعات اور کالجز بنانے کا طریقۂ کار موجود ہے تو مدارس کے لیے کیوں نہیں؟
ممبر کمیٹی عطاء الحق نے کہا سوال یہ ہے کہ کیا مار پیٹ صرف مدارس میں ہوتی ہے، اسکولوں میں نہیں ہوتی؟ تشدد ہر جگہ ہو رہا ہے، جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔