پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز کے ایف سی کے خلاف پرتشدد حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پولیس نے کم از کم 11ایسے واقعات کی تصدیق کی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شامل ہیں، میں پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے لیس ہو کر کے ایف سی کی مختلف برانچز پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔حکام کے مطابق ان حملوں کے الزام میں کم از کم 178 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایسے مظاہرے اس بین الاقوامی مہم سے متاثر ہو کر کیے گئے تھے جس میں ان تمام اشیا اور کمپنیوں وغیرہ کا بائیکاٹ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے جن کا تعلق اسرائیل سے ہے یا جو غزہ جنگ میں کسی طرح اسرائیل کے حمایتی کے طور ہر دیکھے جاتے ہیں۔تاہم ان اشیا اور کمپنیوں کی لسٹ میں کے ایف سی کا نام شامل نہیں ہے۔ اور دنیا بھر میں مزاحمت اور احتجاج کا یہ طریقہ زیادہ تر پر امن طریقے ہی ہے۔
تاہم پاکستان میں حال ہی میں احتجاج کے اس طریقے میں تشدد دیکھنے میں آیا ہے اور یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس میں صرف ایک ہی فاسٹ فوڈ کمپنی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب کے ایف سی اور اس کی امریکن کمپنی یم برانڈز نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ لاہور کے مضافات میں واقع ایک کے ایف سی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک ملازم ہلاک ہو گیا ہے۔اہلکار نے مزید بتایا کہ اس وقت کوئی احتجاج نہیں ہو رہا تھا اور تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ قتل سیاسی بنیاد پر ہوا یا کسی اور وجہ سے اسے ہلاک کیا گیا۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں موجود کے ایف سی کی 27 شاخوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔یاد رہے کہ پولیس کے مطابق لاہور میں اب تک کے ایف سی پر دو حملے ہو چکے ہیں جبکہ پانچ ممکنہ حملوں کو ناکام بنایا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حملوں کے الزام میں بین الاقوامی پاکستان میں فاسٹ فوڈ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :