عید کے پہلے روز بیوہ ہوئی تھی؛ اداکارہ نے کرب ناک داستان سنادی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
عید کا تہوار سب کے لیے خوشیوں کی برسات لے کر آتا ہے لیکن خوشی کے اس دن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو یہ زندگی بھر کا روگ بھی بن جاتا ہے۔
اداکارہ و ماڈل فہیمہ اعوان کو بھی ایسے ہی ایک کرب ناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ان کے شوہر 2022 میں عید الفطر کے پہلے روز انتقال کرگئے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اب ہرعید پر ہم دکھی ہوجاتے ہیں میری بیٹی خود کو کمرے میں بند کرلیتی ہے۔
فہیمہ اعوان نے بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ میں تھیں اور عبادت میں مشغول تھیں، جب انھیں شوہر کے انتقال کی خبر ملی۔
ماڈل اور اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا کہ اس سال سے میں نے عید کو روایتی انداز سے منانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس پر عمل بھی کیا۔
فہیمہ اعوان نے بتایا کہ میں نے بیٹی سے کہا کہ اپنا پسندیدہ غرارہ نکالے، مہندی لگائے اور عید کی تیاری کرے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ پھر ہم عید کے دن تیار ہوئے اور گھر والوں کو باہر لے کر گئی۔ ہم گھومے پھرے اور خوب مزے کیے۔
ماڈل فہیمہ اعوان نے کہا کہ دل اب بھی درد سے بھرا ہوا ہے لیکن زندگی کو ایک جگہ پر جامد نہیں کیا جا سکتا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فہیمہ اعوان نے
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے شہر اُرمچی میں جدید شہری سہولیات اور ڈیجیٹل نظم و نسق کے مرکز اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال اُرمچی کے میئر اور نائب گورنر نے کیا۔
یہ سینٹر 30 سے زائد سرکاری محکموں کو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جوڑ کر شہریوں کو 200 سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ان میں صحت، تعلیم، ٹریفک مینجمنٹ، یوٹیلٹی سروسز اور ایمرجنسی رسپانس جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے اس ڈیجیٹل ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جدید طرز حکمرانی اور منصوبہ بندی کی بہترین مثال قرار دیا۔
انہوں نے سینٹر کے وژن، کارکردگی اور بین الاداراتی ہم آہنگی کو سراہا۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بھی شہری نظم و نسق کے لیے ایسے ماڈلز سے سیکھنا چاہیے تاکہ شہریوں کی زندگی کو بہتر اور سہل بنایا جا سکے۔
؎انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی شہری منصوبہ ساز اور ماہرین اس تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر جدید شہری سہولیات چین کا شہر اُرمچی ڈیجیٹل نظم و نسق صدر آصف زرداری کا دورہ چین صدر پاکستان آصف علی زرداری