تل ابیب اور 2 طیارہ بردار امریکی بحری جہازوں پر کامیاب یمنی حملے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صنعاء کے عوام کو، غاصب صیہونی رژیم کے دارالحکومت اور اسکے ساتھ ساتھ بحیرۂ مکران میں موجود طیارہ بردار امریکی بحری بیڑوں "ٹرومین" و "ونسن" پر یمنی مسلح افواج کے وسیع میزائل و ڈرون حملوں کی خبر دی ہے! اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے آج صنعا کے السبعین اسکوائر میں جمع ہونے والے لاکھوں یمنی عوام کے ساتھ خطاب میں حالیہ دنوں میں انجام پانے والے متعدد میزائل، ڈرون و دفاعی آپریشنز کا اعلان کیا ہے۔ جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا کہ 2 علیحدہ علیحدہ فوجی کارروائیوں میں مقبوضہ فلسطینی شہر یافا (تل ابیب) میں بن گورین ہوائی اڈے کے قریب واقع غاصب و سفاک صیہونی فوج کے 1 حساس فوجی ہدف کے ساتھ ساتھ 2 طیارہ بردار امریکی بحری بیڑوں "ٹرومین" اور "فنسن" اور بحیرہ احمر و بحیرہ عرب میں، ان کے ساتھ آنے والے دوسرے جنگی بحری جہازوں کو بھی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پہلی کارروائی میں بن گورین نامی صیہونی ہوائی اڈے کے قریب واقع اہم اسرائیلی فوجی ہدف پر "ذوالفقار" بیلسٹک میزائل داغا گیا۔
جنرل یحیی السریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج مسلسل دوسرے مہینے میں بھی امریکی جارحیت کا فعال انداز میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں اور جیسا کہ انہوں نے وعدہ کیا ہے، کشیدگی میں اضافے کا بھرپور ردعمل کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق دوسری یمنی مزاحمتی کارروائی میں یمنی میزائل، ڈرون و بحری یونٹس نے کئی ایک کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے، مشترکہ طور پر بحیرہ احمر و بحیرہ عرب میں موجود 2 طیارہ بردار امریکی بحری جہازوں ٹرومین اور فنسن اور ان کے ہمراہ موجود دوسرے جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب بحیرہ عرب میں داخل ہونے کے بعد "فنسن" پر حملہ کیا گیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے صوبہ صنعا کے آسمان پر ایک پیشرفتہ امریکی MQ-9 ڈرون طیارے کے مار گرائے جانے کا بھی اعلان کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرون طیارے کو مقامی سطح پر بنائے گئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے یمنی میزائل کے ساتھ معاندانہ کارروائیوں کے دوران نشانہ بناتے ہوئے مار گرایا گیا۔ انہوں نے غزہ کی حمایت میں یمنی مزاحمتی کارروائیوں کے تسلسل پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا یہ گذشتہ 3 ہفتوں میں مار گرایا جانے والا 5واں امریکی ڈرون ہے جبکہ "فتح موعود و جہاد مقدس" کے آغاز سے لے کر اب تک مار گرایا جانے والا 20واں پیشرفتہ امریکی ڈرون ہے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طیارہ بردار امریکی بحری جنرل یحیی السریع نے یمنی مسلح افواج کے اعلان کیا انہوں نے کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
مصری شہریوں نے بحیرہ روم سے غزہ تک امداد بھیجنے کا انوکھا طریقہ اپنالیا
زہ میں قحط اور بھوک کے دل دہلا دینے والے مناظر دیکھ کر مصری شہریوں نے غزہ تک امداد پہنچانےکے لیے ایک منفرد مہم ‘سمندر سے سمندر شروع کردی۔
اس مہم کے تحت مصر کے شہری ایک یا 2 لیٹر کی پلاسٹک کی بوتلوں میں چاول، دالیں، گندم اور دیگر خشک غذائیں بھر کر اسے بحیرہ روم میں ڈال رہے ہیں، صرف اس اُمید کے ساتھ کہ کسی طرح یہ بوتلیں غزہ کے ساحل تک پہنچ جائے۔
مہم میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث امدادی ٹرکوں کو سرحد پر روک دیا جاتا ہے جس کے باعث غزہ میں کئی مہینوں سے فلسطینی شہری بھوک کا شکار ہیں۔
مہم میں شامل افراد نے بحیرہ روم سے جُڑے دیگر ممالک جیسے لیبیا، تیونس، الجزائر اور مراکش کے عوام سے بھی اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
مصر کے شہریوں کے اس منفرد اقدام اور جذبے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باعث غزہ میں کئی ماہ سے امداد ٹرک داخل نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں قحط اور خوراک کی کمی کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 افراد شہید ہوگئے جس کے بعد بھوک سے شہید ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 122 ہوگئی ہے۔