ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چیف ایڈوائزر اور ایڈوائزر خارجہ امور سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں علاقائی و معاشی روابط اور دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر بات ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چیف ایڈوائزر محمد یونس اور ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں علاقائی و معاشی روابط اور دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر بات ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سیکرٹری خارجہ دفتر خارجہ کے بنگلہ دیش کے مطابق

پڑھیں:

سابق جج اور پاکستان بار کونسل کے رکن حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ

 راولپنڈی، تھانہ چکلالہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق جج لاہور ہائی کورٹ اور پاکستان بار کونسل کے رکن حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ لاہورہائیکورٹ بینچ کے قریب بوستان روڈ پر پیش آیا جہاں حسن رضا پاشا کا دفتر واقع ہے، خوش قسمتی سے فائرنگ کے وقت حسن رضا پاشا دفترمیں موجود نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق حملہ آورموٹرسائیکلوں پرسوار تھے جو فائرنگ کے بعد فرارہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سول لائن اصغرگورائیہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
 فائرنگ سے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے اورمختلف دیواروں پرگولیوں کے نشانات بھی واضح ہیں، فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق جج بیرون ملک گئے ہوئے تھے اورآج واپس آنا تھا انکا دفترگلریزہاؤسنگ سوسائٹی اورہائی کورٹ روڈ پر واقع پلازہ میں دیگروکلاء کے دفاترکے قریب ہے۔
سابق جج نے میڈیا کوبتایا کہ فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل پرسوار تھے اوراس واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
   ابتدائی تحقیقات کے مطابق سی ڈی 70 موٹرسائیکل پرسواردو مسلح ملزمان نے فائرنگ کی، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چہرے چادروں سے ڈھانپ رکھے تھے دفتر پرمسلسل چھ فائرکیے، گولیاں دفترکے اندر تک گئیں، پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے گولیوں کے چھ خول برآمد کرلیے۔
  ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا  کہ واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • سابق جج اور پاکستان بار کونسل کے رکن حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ
  • پاک سعودی عرب معاہدہ دفاعی ہے، کسی ملک کے خلاف نہیں،ترجمان دفترخارجہ
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہو گا؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • پاک سعودی معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
  • پاک سعودی معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی تیسرے ملک کیخلاف نہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
  • جوہری ہتھیار کسی تیسرے ملک کو دیے جائیں گے؟ پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح اعلان کردیا
  • بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری
  • بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری
  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونیوالے معاہدے سے پہلے سے ہی آگاہ تھے، بھارتی وزارت خارجہ